۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
شام پر حملہ

حوزہ/ اسرائیل کے ٹی وی چینل نمبر 12 نے خبر دی ہے کہ صیہونی حکومت نے یہ حملہ جنگی طیاروں سے کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام کے شہر طرطوس میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں اور لبنان کی فضائی حدود سے شام میں کم از کم دو میزائل داغے گئے۔ بعض لبنانی ذرائع نے شام پر داغے گئے میزائلوں کی تعداد 8 بتائی ہے۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے اطلاع دی ہے کہ طرطوس شہر میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں اور اس کی وجہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ صنعا نے اسی طرح بتایا ہے کہ یہ حملہ لبنان اور شام کی سرحد پر واقع علاقے القلمون میں کیا گیا۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ ملک کا دفاعی نظام ان حملوں کا مقابلہ کرنے میں کامیاب رہا اور ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ کتنے میزائل داغے گئے اور کتنے مارے گئے، دوسری جانب اسرائیلی ذرائع نے کہا ہے کہ شام کے مختلف علاقوں میں کچھ اور حملے کیے گئے جن کی تفصیلات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

شام کے فوجی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیل نے اتوار کی شام بیروت کے جنوب مشرق میں متعدد میزائل فائر کئے، جن میں دمشق کے قریب کچھ علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ذرائع کے مطابق ان حملوں میں تین فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔

خیال رہے کہ اسرائیل ہر چند دن بعد شام پر دہشت گردانہ حملے کرتا رہتا ہے۔ باخبر ذرائع کا خیال ہے کہ ان حملوں سے اسرائیل کا مقصد شام میں شکست خوردہ دہشت گردوں کے حوصلے بلند کرنا ہے، امریکہ اور انسانی حقوق کا دفاع کرنے والے ممالک اس کے وحشیانہ حملوں کی مذمت تک نہیں کرتے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .