۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
فلسطین

حوزہ/ مغربی کنارے کے علاقے نابلس شہر میں فلسطینی اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپوں میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مغربی کنارے کے علاقے نابلس شہر میں فلسطینی اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپوں میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کی تعداد 30 تک بتائی جا رہی ہے۔ صہیونی شہر میں کے علاقے میں داخل ہونا چاہتے تھے جس کی فلسطینیوں کی طرف سے مخالفت کی جا رہی تھی۔ اس دوران اسرائیلی فوجیوں نے صیہونیوں کو علاقے میں داخل ہونے کے لیے طاقت کا استعمال کرنے کی کوشش کی جس کے بعد ان کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں۔

ہلال احمر تنظیم کے اہلکار احمد جبریل نے بتایا کہ وسیم نصر نامی دس سالہ فلسطینی نوجوان کو سینے میں گولی لگی جبکہ تیس کے قریب فلسطینی زخمی ہوئے۔

یوسف کی قبر کے نام سے مشہور علاقے میں، یہودی بستی کے مکین اکثر داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں فلسطینیوں کے ساتھ تناؤ پیدا ہوتا ہے، جو بعض اوقات جھڑپوں میں بھی تبدیل ہو جاتا ہے۔

یہودیوں کا خیال ہے کہ حضرت یوسفؑ جو کہ بنی اسرائیل کے پیغمبر تھے، اسی علاقے میں مدفون ہیں، اس لیے وہ وہاں زیارت کے لیے جاتے ہیں، جب کہ فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ یہ قبر حضرت یوسف ؑکے زمانے کی نہیں ہے بلکہ 200 سال پرانی ہے، یہ ایک مسلمان شخص یوسف دوکات کی قبر ہے جو اس علاقے میں رہتے تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .