۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
شامی فوج

حوزہ/ شامی فوج نے دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھنے کی خبر دی ہے، اس دہشت گرد گروہ نے حال ہی میں شامی فوج کے ٹھکانوں پر حملے کیے تھے جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شامی فوج نے دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھنے کی خبر دی ہے، اس دہشت گرد گروہ نے حال ہی میں شامی فوج کے ٹھکانوں پر حملے کیے تھے جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے تھے۔

ذرائع کے مطابق شامی فوج نے داعش کے حملے کے جواب میں اس کے خلاف صحرائے اثریا اور دیرالزور کے مغرب کے ساتھ ساتھ رقہ کے مشرق میں حملے کیے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق شامی فوج کے حملوں کے نتیجے میں بڑی تعداد میں دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے اور ان میں سے بعض جو بچ گئے وہ صحرا میں بھاگنے پر مجبور ہو گئے۔

شامی فوج نے یہ بھی اعلان کیا کہ داعش کے عناصر نے دیر الزور کے مغربی صحرا میں شامی فوجی اڈے پر حملہ کیا اور دونوں فریقوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں، ان شدید جھڑپوں میں بڑی تعداد میں داعش مارے گئے اور شامی فوج کے دو فوجی بھی شہید ہوئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .