حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی فوج کے مشترکہ آپریشن روم کے نائب سربراہ ’’قیس المحمداوی‘‘ نے کل بروز منگل (18 جولائی) کو عراقی عوامی تحریک (حشد الشعبی) کے حکام اور کمانڈروں کی موجودگی میں ماہ محرم کے لئے سیکورٹی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس منعقد کیا۔
رپورٹ کے مطابق،اس اجلاس میں عراقی فوج کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف، زمینی افواج کے کمانڈر، وفاقی پولیس کمانڈر، ریپڈ ری ایکشن کمانڈر، بغداد آپریشنز کمانڈر، حشد الشعبی آپریشنز مینیجر، اور عراق کے سیکورٹی اور انٹیلی جنس اداروں کے کئی دوسرے کمانڈروں اور عہدیداروں نے شرکت کی۔
رپورٹ کے مطابق، اس ملاقات میں محرم کے لیے سیکیورٹی پلان پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس کے علاوہ، یونٹس کی تعیناتی کے لیے تیار کیے گئے منصوبوں اور انٹیلی جنس اور تکنیکی کوششوں کا موجودہ کمانڈروں جائزہ لیا۔
اس ملاقات میں عراق میں داعش دہشت گرد گروہ کے باقی ماندہ ارکان کا سراغ لگانے اور ان کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس کوششوں کو جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے، المحمداوی نے پیشہ ورانہ سیکورٹی سرگرمیاں انجام دینے اور ماہ محرم میں ایک محفوظ اور موزوں ماحول فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
اس سے پہلے بھی عراقی وزارت داخلہ کے مشیر مہدی الفکیکی نے اعلان کیا تھا کہ اربعین کے موقع پر زیارت امام حسین علیہ السلام کے کے لئے ایرانی زائرین کے ملک میں داخل ہونے کے عمل میں سہولت کے لئے بھی ایک اہم منصوبہ تیار کیا گیا ہے