۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
دشمق

حوزہ/ اتوار کی صبح اسرائیل نے شام کے دارالحکومت دمشق پر ایک بار پھر فضائی حملہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اتوار کی صبح اسرائیل نے شام کے دارالحکومت دمشق پر ایک بار پھر فضائی حملہ کیا، موصولہ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے دمشق کے مغرب میں الدیماس ٹاؤن پر میزائل داغے ہیں۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس حملے میں شامی فوج اور اس کے اتحادیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، تاہم حملے میں جانی و مالی نقصان کے بارے میں فوری طور پر کوئی تفصیلی معلومات نہیں مل سکیں۔

اس سے قبل 13 ستمبر کو صہیونی فوج نے ساحلی شہر طرطوس پر حملہ کیا تھا جس میں 2 فوجی ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے تھے۔

اسرائیل نے 2011 سے شامی فوج اور اتحادیوں کے اہداف کے خلاف اکثر حملے کیے ہیں، یہاں تک کہ یہ ملک بڑے پیمانے پر غیر ملکی حمایت یافتہ تشدد اور دہشت گردی سے دوچار ہے۔

صیہونی حکومت نے اپنے فضائی حملوں میں زیادہ تر شام کے اتحادیوں کو نشانہ بنایا ہے جو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شامی فوج کی مدد کر رہے ہیں، حالانکہ ناجائز حکومت نے عام شہریوں کو بھی نشانہ بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .