۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
داعش

حوزہ/ دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر نے آج سہ پہر صوبہ حما ہ کے علاقے "دویزین" میں 32 شامی شہریوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہشت گرد گروہ داعش کے عناصر نے آج سہ پہر صوبہ حما ہ کے علاقے "دویزین" میں بڑے پیمانے پر حملہ کیا اور 32 شامی شہریوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

ایک معتبر ذرائع نے شامی اخبار ’الوطن‘ کو بتایا کہ داعش کے عناصر نے آج مشروم توڑنے والے 32 شہریوں کو براہ راست فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا،جس کے بعد ایمبولینسیں اب تک 26 افراد کی لاشیں اسپتال لے جا چکی ہیں۔

گذشتہ ماہ فروری میں، داعش کے دہشت گرد عناصر نے صوبہ حمص کے مشرق میں واقع شہر "السخنہ" کے جنوب مشرق میں بھی 53 افراد کو نشانہ بنایا جو مشروم توڑ رہے تھے۔

اس حملے میں شامی شہری داعش کے دہشت گرد عناصر کی براہ راست فائرنگ کا نشانہ بنے ہیں، اس حملے میں 53 شہری اور شام کی وزارت داخلہ سے وابستہ دو افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .