۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
داعش

حوزہ/ دہشت گرد گروہ ’’داعش‘‘ نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،دہشت گرد گروہ ’’داعش‘‘ نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

صدائے افغانستان نامی نیوز ایجنسی کے مطابق منگل کو داعش نے اعلان کیا کہ طالبان حکومت کی وزارت خارجہ کے باہر کل ہونے والا خودکش دھماکہ ان کے اپنے رکن نے کیا۔ داعش کا دعویٰ ہے کہ اس حملے میں 20 افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔

طالبان کا کہنا ہے کہ حملہ آور کو حملے سے قبل ہی نشانہ بنایا گیا، تاہم اس کے جسم پر بارودی مواد تھا جس کی وجہ سے جائے وقوعہ پر ہی دھماکہ ہوا۔ پیر کو کابل میں وزارت خارجہ کے باہر دھماکہ ہوا تھا جس میں کچھ لوگوں کے ہلاک ہونے کے بارے میں کہا گیا تھا۔ جنوری میں بھی افغانستان کی وزارت خارجہ کے قریب ایک زوردار دھماکہ ہوا تھا جس کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔ اس میں 20 افراد ہلاک اور زخمی بتائے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ پیر کو طالبان حکومت کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ اتوار کی شب صوبہ بلخ کے شہر مزار شریف میں ایک آپریشن کے دوران داعش کے دوسرے رہنما سمیت تین دہشت گرد مارے گئے تھے۔ داعش کے اس دہشت گرد کا نام مولوی ضیاء الدین بتایا گیا ہے۔ طالبان نے یہ بھی کہا کہ ہلاک ہونے والے داعش کے تین سرکردہ ارکان میں سے دو دہشت گرد، تنظیم کے ارکان کو فوجی تربیت فراہم کرنے کے ذمہ دار تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .