۱۸ شهریور ۱۴۰۳ |۴ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 8, 2024
سید عبد القادر آلوسی

حوزہ/ عراق کے اہلسنت کے 6اضلاع میں فساد برپا گیا تو رباطِ محمدیہ نے فساد کا ملیا میٹ کیا۔اہل تشیع نے اہلسنت اور اہل تشیع نے اہلسنت کے علاقوں میں داعش کے خاتمہ کے لیے اپنا کردار ادا کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،بغداد/ امت واحدہ پاکستان کے وفد کی عراق میں مقدس مقامات کی زیارات کے ساتھ ساتھ اہم مذہبی شخصیات سے ملاقات کا سلسلہ جاری ہے۔بغداد میں معروف اہلسنت رہنما اور سربراہ مجلس علماء الرباوط المحمدیہ ،سید عبد القادر آلوسی سے وفد نے خصوصی ملاقات کی۔

وفد میں اہلسنت علمائے کرام ،سادات کرام اور محققین شامل تھے۔40رکنی وفد کی سربراہی امت واحدہ پاکستان کے سربراہ حجة السلام و المسلمین علامہ محمد امین شہیدی نے کی۔سربراہ مجلس علماء الرباوط المحمدیہ ،سید عبد القادر آلوسی نے اپنے خصوصی خطاب میں فرمایا کہ عراق و گرد نواح میں تکفیری عناصر فکری اور نظریاتی فتنے پیدا کررہے ہیں اس پرفتن دور میں پاکستان سے اہلسنت کرام کا دورہ عراق خوش آئند ہے۔

داعشی فتنوں کے بعد اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ضرورت ہے۔عراق کے اہلسنت کے 6اضلاع میں فساد برپا گیا تو رباطِ محمدیہ نے فساد کا ملیا میٹ کیا۔اہل تشیع نے اہلسنت اور اہل تشیع نے اہلسنت کے علاقوں میں داعش کے خاتمہ کے لیے اپنا کردار ادا کیا۔

انہوں نے مجلس روابط محمدیہ کے پرچم کے بارے میں بتایا کہ داعش کے خلاف امن کا جھنڈا سفید رنگ بہ نسبت علمِ نبی کریم (ص) اور اس پہ خطِ کوفی حضرت علی (ع )سے منسوب ہے۔اہلسنت صوفی اور شیعہ نے مل کر داعش کا مقابلہ کیا اور اللہ نے نصرت فرمائی۔

داعشی فساد کے بعد تکفیری افکار کو پھیلانے کی مزموم کوشش کو بھی مجلس روابط محمدیہ نے ناکام بنایا۔ ہم نے منبر سے لوگوں کے عقائد کو درست کرنے کی تبلیغ کی۔ تکفیری سوچ اسلام کی حقیقی اور افکار سے میل نہیں کھاتی۔

داعش نے اسلام کے حقیقی چہرے کو مسخ کرنے کی کوشش کی ہم نے پرچمِ محمدیہ بلند کرکے اسلام کا حقیقی اور روشن چہرہ دنیا پر واضح کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ سلسلہ سند یا تُرکِ صوفیائے کرام دراصل تُرک اہلبیت کرام سے ملاتا ہے۔ منہج اہلبیت سے دور رہنے والا خطا پر ہے

اُمت کی نجات حُب اہلبیت سے مشروط ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شیعہ اور سنی اپنے عقائد پر قائم رہتے ہوئے اہلبیت کی محبت کو خود پر لازم کرلیں۔انہوں نے بیان کیاکہ اسلام دشمن قوتیں امتِ مسلمہ کو محمد وآلِ محمد سے دور کرنا چاہتی ہیں تاکہ امت یکجا نہ ہوسکے۔

تمام مکاتبِ فقہی محترم ہیں مگر اسلام پر ترجیح نہ دیں ۔نبی کریم(ص)سے ارتباط حُب اہلبیت کرام کے بغیر ممکن نہیں۔اس موقع پر امت واحدہ پاکستان کے سربراہ حجة السلام والمسلمین علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ

آپ نے جن تعلیمات اور نظریات کا ذکر کیا ہے دنیا کو ان ہی تعلیمات کی ضرورت ہے اگر ان پہ پاکستان میں عمل کیا جائے تو تکفریوں کا مقابلہ کیاجاسکتا ہے۔امیدِ واثق ہے کہ یہ وفود پاکستان جاکر ان نظریات کی تبلیغ کریں گے۔

اس موقع پر وفد میں شامل جید علمائے کرام نے بھی اظہار خیال کیا۔نشست کے اختتام پر مجلسی روابط محمدیہ نے عربی نشید "انا محمدی”پیش کیا اور پرچم رباطِ محمدیہ کی رونمائی کی۔نشست کے دوران اہلسنت کے عالمی وفد نے بھی ملاقات کی،پاکستان کے عوام سے خصوصی محبت کا اظہار کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .