جمعہ 3 فروری 2023 - 12:55
امت واحدہ پاکستان کے وفد کا حرمِ سیدہ فاطمہ معصومہ (س) قم کے بین الاقوامی شعبہ کا دورہ / شرکاءِ وفد کو تبرکات سے نوازا گیا

حوزہ / امت واحدہ پاکستان کے وفد نے حرمِ سیدہ فاطمہ  معصومہ سلام اللہ علیہا قم کے بین اقوامی شعبہ کا دورہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امت واحدہ پاکستان کے وفد نے اپنے دورۂ ایران کے دوران حرمِ سیدہ فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا قم کے بین اقوامی شعبہ کا وزٹ کیا۔

رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی شعبہ کے مسئول آغا حسن جہانگیری نے وفد کو بین الاقوامی شعبہ کے تحت ہونے والی مجالس، میلاد اور خصوصی نشستوں کے بارے آگاہ کیا۔

اس موقع پر وفد کے شرکاء نے شعبہ زبانِ اردو کا وزٹ بھی کیا گیا۔

قابلِ ذکر ہے کہ تمام علمائے اہلسنت، سادات کرام اور مفکرین کو تبرکات (تسبیح،نمک اور مقدس پٹی )سے نوازا گیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha