۲۸ فروردین ۱۴۰۳ |۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 16, 2024
امت واحدہ پاکستان کے وفد کا پہلے اسلامی نظریاتی عجائب گھر "دین و دنیا میوزیم" کا خصوصی دورہ

حوزہ / وحدت و اتحاد اسلامی کے عملی مظاہرہ کا نمونہ "امت واحدہ پاکستان" کے 40رکنی وفد کی شکل میں آج کل ایران کے دورے پر ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان سے مختلف مسالک کے علمائے کرام، سادات عظام اور مفکرین کا 40 رکنی وفد ایران کے روحانی و سیاحتی دورہ پر ہے۔

رپورٹ کے مطابق وفد نے قم کے مضافاتی علاقے جمکران میں تاریخی مسجد مقدس جمکران میں حاضری دی اور نوافل ادا کیے۔ اس موقع پر شیعہ سنی علمائے کرام نے اظہار وحدت کرتے ہوئے ہاتھوں کی زنجیر بنائی اور لبیک یا مہدی ،لبیک یا حسین کی صدائیں بلند کیں۔

وفد نے مسجد مقدس جمکران سے متصل اسلامی دنیا کے پہلے نظریاتی میوزیم "دین و دنیا میوزیم " کے مختلف سیکشنز کا وزٹ کرتے ہوئے نمائش کے لئے رکھے گئے فن پاروں سے آشنائی حاصل کی۔

قابلِ ذکر ہے کہ مسجد مقدس جمکران میں 2018ء میں "دین و دنیا میوزیم" کا افتتاح ہوا تھا۔ میوزیم کے قیام کا مقصد عوام کو مذہبی اور فقہی مسائل سے روشناس کرانا اور اسلامی طرز زندگی کو فروغ دینا تھا۔

"دین و دنیا میوزیم" مسجد مقدس جمکران کے گیٹ نمبر 2 پر موجود شبستان امام ہادی علیہ السلام (امام ہادی ہال) میں واقع ہے۔ یہ عجائب گھر اسلامی دنیا کا پہلا نظریاتی عجائب گھر ہے جس میں مقدسات، عبادات، کام اور زندگی، شہری، ثقافتی اور سماجی حقوق، علماء و مراجع، اسلامی معاشیات، ماحولیات، جہاد اور دفاع سمیت مسجد مقدس جمکران کے متعدد نوادرات موجود ہیں۔

اس موقع پر شہید سردار ثقافتی مرکز کے مسئول نے وفد کو بتایا کہ مسجد جمکران تقریبا ایک ہزار سال قبل حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے خصوصی حکم سے تعمیر کی گئی۔ یہ مسجد صدیوں سے منتظرین امام کا مرکز اور امام عصر (عجل) کی کرامات کی جلوہ گاہ ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .