۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
امت واحدہ پاکستان " کا چالیس رکنی وفد ایران عراق روانہ

حوزہ / پاکستان سے آئے مختلف مسالک کے علمائے کرام کے 40 رکنی وفد "امت واحدہ" کا دورہ ایران جاری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان سے مختلف مسالک کے علمائے کرام، سادات کرام اور مفکرین کا 40 رکنی وفد ایران کے روحانی و سیاحتی دورہ پر ہے۔ وفد نے سفرِ ایران کے دوران قم شہر میں بی بی سیدہ معصومہ فاطمہ (س) سے منسوب بیت النور میں حاضری دی اور نوافل ادا کیے۔

اس موقع پر مولانا عارف قریشی، منقبت خواں علی رضا، مولانا ذکا ء الحسینی اور شاکر القادری نے بارگاہِ سیدہ میں خراجِ عقیدت پیش کیا اور اشکبار آنکھوں سے خصوصی دعا کی۔

اس موقع پر سالارِ قافلہ علامہ محمد عباس وزیری نے خصوصی گفتگو میں کہا: سیدہ فاطمہ معصومہ پرہیزگار ترین خواتین میں سے تھیں جو عالمہ اور محدثہ تھیں۔

شیعہ و سنی کتب میں آپ سلام اللہ علیہا سے متعدد حدیثیں نقل ہوئی ہیں۔ عبادت اور زہد آپ سلام اللہ علیہا کی وجہ شہرت تھی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .