۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ امین شہیدی

حوزه/ سربراہ امت واحدہ پاکستان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دنیا کے کئی مسلم ممالک اسرائیل کو تسلیم کرنے، امریکہ کے جوتے چاٹنے میں لگے ہوئے ہیں اور اپنے سے کمزور اسلامی ممالک کو مارنے میں مصروف ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، معروف مذہبی اسکالر اور امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے کہا ہے کہ قرآن، نبی کریم (ص)، اہلبیت (ع) اور صحابہ کرام کی توہین کے پیچھے ایک ہی ہاتھ ہے، اتحاد امت کی کوششیں استعمار کے چہرے پر طمانچہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعۃ العسکریہ ہنگو میں منعقدہ اتحاد امت مسلمہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ دین اسلام صرف مساجد و مدارس تک محدود نہیں ہے، یہ دین تمام کائنات کیلئے ہے۔ استعماری قوتیں امت کو منتشر کرنے کیلئے خوب پیسہ خرچ کر رہی ہیں۔

انہوں نے اسلام کا غلط چہرہ دنیا کے سامنے پیش کرنے کی کوشش کی، حالیہ دنوں میں قرآن، نبی کریم (ص)، اہلبیت (ع) اور صحابہ کرام کی توہین کے پیچھے ایک ہی ہاتھ ہے، اتحاد امت کی کوششیں استعمار کے چہرے پر طمانچہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ دنیا کے کئی مسلم ممالک اسرائیل کو تسلیم کرنے، امریکہ کے جوتے چاٹنے میں لگے ہوئے ہیں اور اپنے سے کمزور اسلامی ممالک کو مارنے میں مصروف ہیں۔ امت کو متحد کرنے کی کوششیں کرنے والے علمائے کرام کے ہاتھ چومنے کے قابل ہیں اور امت میں نفاق ڈالنے والے خدا کی لعنت کے مستحق ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .