۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
نرگس سجاد

حوزہ/ شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری سیاسیات نے اپنے بیان میں کہا کہ ایم ڈبلیو ایم نے ملکی سیاست میں عملی کردار ادا کرتے ہوۓ قائد شھید علامہ عارف حسینی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری سیاسیات محترمہ نرگس سجاد نے گلگت بلتستان میں شفاف اور پر امن انتخابات اور مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار برادر میثم کاظم کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ علامہ راجا ناصر عباس جعفری نے گلگت بلتستان میں شفاف اور مدبرانہ انداز میں سیاسی میدان میں قدم رکھ کر یہ ثابت کردیا کہ ہماری سیاست کا محور دین ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم نے ملکی سیاست میں عملی کردار ادا کرتے ہوۓ قائد شھید علامہ عارف حسینی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی طرح پورے ملک میں ہمیں اپنے سیاسی تشخص کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا نا مساعد حالات اور مشکلات کے باوجود گلگت بلتستان کی خواتین نے مردوں کے شانہ بشانہ سیاسی شعور کے ساتھ فعال کردار ادا کیا جس کے نتیجے میں ہمیں فتح حاصل ہوئی ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ کامیابی آنے والی کامیابیوں کا زینہ شمار ہوگی اور ہم وطن عزیز میں قوم کی آواز بن کر سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .