۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
آئی ایس او ملتان کا 44 واں سالانہ ڈویژنل کنونشن 28, 29 نومبر کو منعقد کرنے کا اعلان

حوزہ/ کنونشن کے اہم پروگراموں میں حمایت مظلومین جہاں کانفرنس، شب شہداء، انتخاب ڈویژنل صدر شامل ہے۔ دوسری جانب ڈویژنل صدر شہریار حیدر نے کنونشن میں شرکت کے دعوت نامے اور علماء کرام سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان کا 44واں سالانہ دو روزہ ''حمایت مظلومین جہاں و آزادی القدس'' کنونشن 28، 29 نومبر بروز ہفتہ اتوار کو امام بارگاہ ابوالفضل العباس چوک کمہاراں والا ملتان میں منعقد ہوگا۔

ڈویژنل کنونشن کے انتظامات اور تیاریوں کے حوالے سے ''المصطفیٰ ہائوس'' ملتان میں خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت ڈویژنل صدر شہریار حیدر نے کی۔

اجلاس میں کنونشن کی تیاریوں اور مختلف ذمہ داریوں کا تعین کیا گیا، کنونشن کے اہم پروگراموں میں حمایت مظلومین جہاں کانفرنس، شب شہداء، انتخاب ڈویژنل صدر شامل ہے۔

دوسری جانب ڈویژنل صدر شہریار حیدر نے کنونشن میں شرکت کے دعوت نامے اور علماء کرام سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

ڈویژنل صدر نے علامہ قاضی شبیر حسین علوی اور پرنسپل جامعہ شہید مطہری ملتان علامہ قاضی نادر حسین علوی سے خصوصی ملاقات کی اور اُنہیں کنونشن کے دعوت نامے بھی دیئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .