حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی جانب سے حیدر روڈ اسلام پورہ میں یونٹ کی تشکیل اور تقریب حلف برداری کا انعقاد کیا گیا محترمہ حنا تقوی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور نے یونٹ اراکین سے حلف لیا اور ان کی تنظیمی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر ضلعی عہدیداران محترمہ حنا ،محترمہ ساجدہ، محترمہ رضوانہ اور محترمہ عندلیب بھی موجود تھیں۔ محترمہ حنا تقوی نے یونٹ کی تشکیل کے لئے محترمہ ساجدہ مسئول شعبہ اطفال کی کاوشوں کو سراہا۔
گلگت بلتستان میں ہونے والے حالیہ الیکشنز میں مجلس وحدت مسلمین کی کامیابی کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے محترمہ حنا تقوی کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی عوام کو ان کے آئینی و قانونی حقوق دلوانے کے لیے مجلس وحدت مسلمین عرصہ ٔ دراز سے کوشاں ہے۔گلگت بلتستان کے لیےصوبائی مقام کا حصول انہی کاوشوں کا نتیجہ ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین کی اسمبلی تک رسائی کے ساتھ گلگت بلتستان کی ترقی اور خوشحالی کا دور شروع ہو گا۔