۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
حجۃالاسلام سید مرید حسین نقوی

حوزہ/ قبلہ باھنر صاحب حجت الاسلام والمسلمین علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی رحمة اللہ علیہ کے معتمد خاص باوفا جانثار نقوی خانوادہ کے مخلصین خاص میں سے تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ مدینتہ العلم کوپن ہیگن ڈنمارک کے مدیر محترم حجت الاسلام و المسلمین قبلہ سید مرید حسین نقوی و اساتذہ کرام اور انتظامیہ کی جانب سے حجت الاسلام و المسلمین قبلہ ملازم حسین باھنر کے انتقال پرملال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

تعزیتی پیغام کا مکمل متن اس طرح ہے:

موت العالم موت العالم

حجت الاسلام و المسلمین قبلہ ملازم حسین باھنر صاحب کی وفات پر تمام مومنین و مومنات ، علماء کرام ، مراجع اعظام اور بالخصوص انکے خانوادہ محترم کی خدمت میں تسلیت و تعزیت عرض کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ رب العزت چہاردہ معصومین (ع) کے صدقے میں قبلہ صاحب کو جوار سید الشھد (ع) میں اعلی مقام عطا فرمائے اور ان کے صغیرہ و کبیرہ گناھوں کو معاف فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

قبلہ باھنر صاحب حجت الاسلام والمسلمین علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی رحمة اللہ علیہ کے معتمد خاص باوفا جانثار نقوی خانوادہ کے مخلصین خاص میں سے تھے۔

آپ تمام احباب سے گزارش ہے کہ حجت الاسلام و المسلمین قبلہ ملازم حسین باھنر صاحب کے بلندی درجات کے لیے سورہ فاتحہ اور نماز وحشت قبر پڑھ کر مرحوم کی روح کو شاد فرمائیں۔

منجانب حوزہ علمیہ مدینتہ العلم کوپن ہیگن ڈنمارک

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • سید امجد حسین نقوی لاہور 21:16 - 2020/11/19
    0 0
    دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ قبلہ حجت الاسلام و المسلمین علامہ ملازم حسین باھنر صاحب مرحوم و مغفور کے درجات بلند فرمائے آمین ثم آمین قبلہ مرحوم و مغفور انتہائی دین دار اور مخلص دوست اور مہربان استاد تھے