۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
علامہ مرید نقوی

حوزہ/ حجۃ الاسلام و المسلمین مرحوم سید محمد عون نقوی کی وفات ایک ایک قومی نقصان ہے ایسے خدمت گذار عالم صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں دونوں عالمدین بھائیوں نے ہمیشہ مکتب اھلبیت کی خدمت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ مدینتہ العلم کوپن ھیگن ڈنمارک کے مدیر و حوزہ علمیہ جامعہ المنتظر لاہور کے ناظم اعلی حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید مرید حسین نقوی نے ممتاز عالم دین علامہ عون نقوی کی وفات پہ دکھ کا اظہار تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

جسکا مکمل متن اس طرح ہے؛

انا للہ و انا الیہ راجعون رضا بقضاٸہ وتسلیما لامرہ 
برادر محترم علامہ سیّد شہنشاہ حسین نقوی صاحب کے بڑے بھائی حجت الاسلام و المسلمین قبلہ سید محمد عون نقوی کی وفات ایک ایک قومی نقصان ہے ایسے خدمت گذار عالم صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں دونوں عالمدین بھائیوں نے ہمیشہ مکتب اہلبیت کی خدمت کی ہم علامہ عون نقوی مرحوم  کی وفات پر علامہ سیّد شہنشاہ حسین نقوی صاحب اور انکے خانوادہ محترم کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔

دعا گو ہیں کہ پروردگار عالم اہلبیت (ع) کے صدقے میں قبلہ صاحب کو جوار سید الشھد (ع ) میں اعلی مقام عطا فرمائے اور ان کے صغیرہ و کبیرہ گناھوں کو معاف فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین یا رب العالمین.

آخر میں آپ تمام احباب سے گزارش ہے کہ قبلہ سید محمد عون نقوی کی بلندی درجات کے لیے سورہ فاتحہ پڑھ کر مرحوم کی روح کو شاد فرمائیں.

منجانب :پرنسپل مدرسین طلاب و آراکین حوزہ علمیہ مدینتہ العلم کوپن ھیگن ڈنمارک

تبصرہ ارسال

You are replying to: .