۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ سید مرید حسین نقوی

حوزہ/ آیت اللہ محمد یزدی اعلیٰ اللہ مقامہ کی وفات پر ہم انکے خانوادہ محترم، مقام معظم ریبری حفظہ اللہ اور بلاخص امام زمانہ عج کی خدمت میں تسلیت و تعزیت عرض کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ مدینتہ العلم کوپن ھیگن ڈنمارک کے مدیر محترم حجت الاسلام و المسلمین قبلہ سید مرید حسین نقوی و اساتذہ کرام اور انتظامیہ کی جانب سے ایران کے ممتاز عالم دین و جامعہ مدرسین قم کے سربراہ آیت اللہ محمد یزدی کی رحلت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

تعزیتی پیغام کا مکمل متن اس طرح ہے:

انا للہ و انا الیہ راجعون رضا بقضاٸہ وتسلیما لامرہ 
موت العالم موت العالم 

ایران کے مایہ ناز عالم دین، جامعہ مدرسین قم کے سربراہ آیت اللہ محمد یزدی اعلیٰ اللہ مقامہ دار فانی سے دار بقا کی طرف انتقال فرما گئے ہیں۔

آیت اللہ محمد یزدی اعلیٰ اللہ مقامہ کی وفات پر ہم انکے خانوادہ محترم ، مقام معظم رهبری حفظہ اللہ اور بلاخص امام زمانہ عج کی خدمت میں تسلیت و تعزیت عرض کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ رب العزت چہاردہ معصومین (ع) کے صدقے میں آیت اللہ محمد یزدی اعلیٰ اللہ مقامہ کو جوار سید الشھد (ع) میں اعلی مقام عطا فرمائے اور ان کے صغیرہ و کبیرہ گناھوں کو معاف فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

آپ تمام احباب سے گزارش ہے کہ آیت اللہ محمد یزدی اعلیٰ اللہ مقامہ کی بلندی درجات کے لیے سورہ فاتحہ پڑھ کر مرحوم کی روح کو شاد فرمائیں۔

منجانب حوزہ علمیہ مدینتہ العلم کوپن ھیگن ڈنمارک

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .