حکیم امت مولانا ڈاکٹر سید کلب صادق کی وفات پر حوزہ علمیہ مدینتہ العلم کوپن ھیگن ڈنمارک کے مدیر محترم حجت الاسلام و المسلمین قبلہ سید مرید حسین نقوی صاحب ، اساتذہ کرام اور انتظامیہ کی جانب سے تعزیتی پیغام:
انا للہ و انا الیہ راجعون رضا بقضاٸہ وتسلیما لامرہ
موت العالم موت العالم
حوزہ علمیہ مدینتہ العلم کوپن ھیگن ڈنمارک کے مدیر محترم حجت الاسلام و المسلمین قبلہ سید مرید حسین نقوی صاحب ، اساتذہ کرام اور انتظامیہ کی جانب سے تعزیتی پیغام
شیعہ پرسنل لاء بورڈ آف انڈیا کے سربراہ معروف عالم دین ' عظیم خطیب علامہ ڈاکٹر سید کلب صادق صاحب آف لکھنوء طویل علالت کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ملت تشیع انڈیا ایک بہترین اعلئ اقدار کے مالک رہنماء سے محروم ہو گئ ہے۔
علامہ ڈاکٹر سید کلب صادق صاحب کی وفات پر حجت الاسلام و المسلمین قبلہ مقبول حسین صاحب ، حجت الاسلام و المسلمین قبلہ سید شمشاد حسین رضوی صاحب
تمام مومنین و مومنات ، علماء کرام ، مراجع اعظام اور بالخصوص انکے خانوادہ محترم کی خدمت میں تسلیت و تعزیت عرض کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ رب العزت چہاردہ معصومین (ع) کے صدقے میں علامہ صاحب کو جوار سید الشھد (ع) میں اعلی مقام عطا فرمائے اور ان کے صغیرہ و کبیرہ گناھوں کو معاف فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
آپ تمام احباب سے گزارش ہے کہ علامہ ڈاکٹر سید کلب صادق صاحب کے بلندی درجات کے لیے سورہ فاتحہ پڑھ کر مرحوم کی روح کو شاد فرمائیں۔
منجانب حوزہ علمیہ مدینتہ العلم کوپن ھیگن ڈنمارک