۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
کشمیر

حوزہ/ مرحومہ کی رحلت پر جموں و کشمیرکے علاوہ ہندوستان اور پاکستان کی سیاسی، سماجی، مزاحمتی، مذہبی، صحافتی، تجارتی اور سیول سوسائٹی نے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان بالخصوص مولانا عباس انصاری اور مولانا مسرور عباس انصاری کے ساتھ دلی ہمددری اور تعزیت و تسلیت کا اظہار کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حریت کانفرنس کے بزرگ رہنماء اور اتحاد المسلمین کے سرپرست اعلیٰ مولانا محمد عباس انصاری کی اہلیہ اورنامور مذہبی اسکالر مولانا مسرور عباس انصاری کی والدہ بروز منگل صبح کے آٹھ بجے صورہ میڈیکل انسٹیچوٹ میں مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئی ۔

مرحومہ کا نماز جنازہ آغا سید اعجاز رضوی کی امامت میں ادا کیا گیا ۔بعد ازآں ہزاروں لوگوں کی موجودگی میںمرحومہ کو آبائی قبرستان بابا مزار علمگری بازار میں سپرد لحد کیا گیا۔

شیعہ ایسوسی ایشن کے سربراہ مولانا عمران رضا انصاری سمیت درجنوں سیاسی و مذہبی رہنماؤں نے مرحوم کے آخری رسومات میں شرکت کی ۔

مرحومہ کی رحلت پر جموں و کشمیرکے علاوہ ہندوستان اور پاکستان کی سیاسی، سماجی، مزاحمتی، مذہبی، صحافتی، تجارتی اور سیول سوسائٹی نے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان بالخصوص مولانا عباس انصاری اور مولانا مسرور عباس انصاری کے ساتھ دلی ہمددری اور تعزیت و تسلیت کا اظہار کیا۔

یاد رہے مرحومہ انگریزی روزنامہ کشمیر آبزرور کے مدیر اعلیٰ سجاد حیدر کی والدہ نسبتی تھی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .