حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حکیم امت مولانا ڈاکٹر سید کلب صادق نقوی کے انتقال پرملال پر حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سخاوت حسین سندرالوی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک عالم با عمل ایک زاہد بے بدل ایک خطیب توانا اور کمیونٹی کے ریفارمر شمار ہوتے تھے۔
تعزیتی پیغام کا مکمل متن اس طرح ہے:
انا للّٰہ و انا الیہ راجعون
علامہ سید کلب صادق نقوی ابن علامہ سید کلب حسین نقوی کا انتقال ہو گیا ہے مرحوم نے ساری زندگی دین مبین کی خدمت کی، مرحوم کی فیملی اور دنیائے تشیع کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں ۔ ایک غریب پرور، یتیم نواز، کفیل ارامل اور بے لوث خدمت خلق کرنے والے، متواضع ، ملنسار، اصول پسنداور ہر دلعزیز شخصیت کے مالک تھے ۔اللہ کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے۔
وہ ایک عالم با عمل۔ ایک زاہد بے بدل ۔ ایک خطیب توانا اور کمیونٹی کے ریفارمر شمار ہوتے تھے۔
تمام مومنین و مومنات سے مرحوم کیلئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی درخواست کی جاتی ہے الہم انا لا نعلم منہ الا خیرا۔ الہم ارحمہ واسکنہ فی الجنان برحمتک الواسعہ و احشرہ مع اجدادہ
تعزیت گزار: سخاوت حسین سندرالوی