حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فرزند رسول حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کی ولادت کے موقع پر آج احاطہ حوزہ علمیہ اثنا عشریہ کرگل میں ایک پروقار تقرریب کا اہتمام کیا گیا ۔ اس تقریب کا اہتمام شعبہ ادب ، انجمن جمعیت العلماء اثناعشریہ کرگل نے کیا تھا ۔ دوران تقریب علمائے کرام کے علاوہ مومنین کی ایک اچھی خاصی تعداد نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر صدر جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل حجتہ السلام شیخ ناظر مہدی محمدی مہمان خصوصی تھے۔
دوران تقریب مقررین نے امام حسن عسکری علیہ السلام کی زندگی کے مختلف پہلوں پر روشنی ڈالی ۔ مقررین میں انجئینرحاجی محمدحسین ، حجتہ السلام شیخ حسنین مفسری، آغا سید ہادی وغیرہ کے نام شامل ہیں جبکہ اس دوران مرتضیٰ ماضلی، تقی خان نایاب،رضا امجد بڈگامی اورمہدی جعفری نے منظوم نذرانہ عقیدت کے ذریعہ شرکاء کو محضوظ کیا۔ تقریب کے دوران معروف بلتی شاعر سبط حسن کلیم ؔ نے نظامت کے فرائض دئے۔
شیخ ناظر مہدی محمدی نے اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس دور میں ، انسانوں پر سوشل میڈیا،مغربی مادیاتی اثرات کی اثرات بُری طرح مرتب ہو رہے ۔ لوگوں کو چاہئے کہ وہ ائمہ معصومنین کی ہدایات کو مشعل راہ بنا کر اپنی زندگی کو صحیح جہت دیں ۔
اس دوران انہوں نے سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق سنجیدہ گفتگو کی ضرورت پر زور دیا کیوں کہ اس سے معاشرے کے بنیادی عضو ، نوجوانوں کو متاثر ہورہا ہے۔