۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
مولانا ڈاکٹر کلب صادق

حوزہ/ ہندوستان کے علماء و طلاب کرام نے افسوس کرتے ہوئے مرحوم کے لۓ دعائیں مغفرت کی اور لواحقین کی خدمت میں ہمدردی کا اظہار کرتے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حکیم امت فخر قوم حجت الاسلام مولانا سید کلب صادق قبلہ کے لکھنو میں سانحہ ارتحال پر ہندوستان کے علماء و طلاب کرام نے افسوس کرتے ہوئے مرحوم کے لۓ دعائیں مغفرت کی اور لواحقین کی خدمت میں ہمدردی کا اظہار کرتے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے:

حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید قرۃ العین مجتبی، جامعہ المنتظر نوگانواں سادات امروہہ یوپی انڈیا 

اراکین ہیئت علماء راجستھان مقیم قم مقدس ایران

بسم الله الرحمن الرحيم
سلام‌علیکم ورحمة الله و برکاته

وبشر الصابرین الذين اذا اصابتھم مصیبۃ قالوا انا للہ واناالیہ راجعون

آه مولانا کلب صادق صاحب مرحوم
 مكتب تشيع كا همدرد و مونس نہ رها

مولانا کلب صادق صاحب كي موت كا يقين تو نہیں ہوتا لیکن جب ھر طرف سے آہ و فغاں نوحہ و ماتم اور تعزیت ناموں کا ایک سیلاب جو اپنے مونس و غمخوار کی جدائی پر سوشل میڈیا پر دیکھتے ہیں تو مضطرب دل سے بس یہ ہی دعا نکلتی ہے کہ اے معبود ہم تیری رضا و امر  پر راضی ہیں کہ تونے جو نعمت ھم شیعہ قوم کو مولانا کلب صادق صاحب کی شکل میں دی تھی اور اب وہ نعمت ھم شیعہ قوم سے واپس لے لی ہے تو اب مرحوم کے لواحقین کے ساتھ ساتھ ھم پوری شیعہ قوم کو اس مصیبت عظمی کے فقدان پر صبر جمیل  عطا فرمانا 
ھم ھیئت علماء راجستھان( مقیم قم مقدس)  کے تمام اراکین اس عظیم مصیبت پراپنے وقت کے امام علیہ السلام اور مرحوم کےتمام ورثاء و لواحقین اور پوری ملت تشیع کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہیں

شریک غم: اراکین ھیئت علماء راجستھان مقیم قم مقدس ایران

اراکین و ممبران "العزم علمی و ثقافتی مرکز "(شعبه قم المقدس 

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

۲۴ نومبر کی وه  قیامت خیز شب که جب انتہائ غم انگیز خبر موصول ہوئی کہ دنیائے علم و ادب کی مایہ ناز اور ہر دل عزیز شخصیت حکیم امت مولانا ڈاکٹر سید کلب صادق صاحب قبلہ کا انتقال ہو گیا۔
انا للہ و انا الیہ راجعون
مرحوم کا تعلق  خاندان اجتہاد سے تھا۔ 
آپ کی دینی، عزای، تعلیمی، فلاحی اور سماجی خدمات ناقابل فراموش اور آپ کے باقیات الصالحات میں شامل ہیں۔ 
ہم  اراکین و ممبران "العزم علمی و ثقافتی مرکز "(شعبه قم المقدس )اس غم میں سوگوار هیں اور  اس سانحہ پر مراجع کرام،علماءذوی الاحترام و خصوصاً اہل خانہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں۔
بارگاہ معبود میں دعا ہے کہ  وہ قوم کے اس بے لوث خدمتگذار پر اپنی رحمت و مغفرت نازل فرمائے  نیز جوار اہلبیت علیھم السلام میں بلند درجات عطا فرمائے۔آمین
والسلام
اراکین و ممبران "العزم علمی و ثقافتی مرکز "(شعبه قم المقدس 

حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا فیروز حیدر فیضی مدیر جامعہ امام باقر بھیونڈی

بسمہ تعالی وبذکر ولیہ

ایک روشن چراغ تھا نہ رہا       

قال النبی موت العالم مصیبة لا تجبر وثلمة لا تسد۔  حکیم امت داعی وحدت واخوت مصلح ملت پابند أصول شریعت مربی وفخر قوم و ملت حامی انقلاب اسلامی ایران ناصح تعلیم وحفظان صحت خطیب یگانہ عالم فرزانہ مجاھد خستگی ناپذیر بانی مدینة العلوم مفکر اسلام مسیحاء انسانیت وکیل مرجع وقت آیةاللہ العظمی سید سیستانی جناب ڈاکٹر کلب صادق صاحب نوراللہ مرقدہ کی غم انگیز انتقال کی خبر سن کرقلبی صدمہ ہوا۔    ہم طلاب واساتید جامعہ امام باقر بھیونڈی ان کے اہل خانہ اور تمام پسماندگان بالخصوص ڈاکٹر کلب سبطین نوری صاحب کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں اور بارگاہ الہی میں دست بدعا ہیں کہ وہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اعلی علیین میں جگہ عنایت فرمائے۔ 

شریک غم فیروز حیدر فیضی مدیر جامعہ امام باقر بھیونڈی

مولانا اقبال حیدر حیدری حوزه علمیه قم

انا للہ وانا الیہ راجعون
موت العالم موت العالم
عالم کی موت، عالم کی موت ہے
حکیم امت عالیجناب مولانا سید کلب صادق طاب ثراہ کے انتقال نے پوری قوم کو یتیم کردیا اور آج ملک بهر میں بلکه غیر ممالک میں بهی آپ کے انتقال پر ایک غم و اندوه پایا جاتا هے. کیونکه مولانا مرحوم نے اپنی پوری زندگی قوم و ملت کی خدمت خاص طور پر معاشره میں تعلیم و تربیت کے فروغ کے لئے وقف کررکهی تھی۔ 
مولانا موصوف اتحاد بین المسلمین کے علمبردار تهے اور اس سلسله مین دل و جان سے سرگرم عمل بهی رهتے تهے.
هم خداوندعالم کی بارگاه میں دعا گو ہیں کہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انهیں جوارمعصومین علیهم السلام میں جگہ عنایت فرمائے اور تمام پسماندگان خصوصا ان فرزند نوری صاحب کو صبر جمیل عطا فرمائے۔والسلام

شریک غم: اقبال حیدر حیدری حوزه علمیه قم

مولانا سید شمس الحسن استاد جامعہ ناظمیہ لکھنؤ

انا للہ وانا الیہ راجعو‌ن
قال امام جعفر صادق علیہ السلام
جب کوئی عالم دنیا سے اٹھ جاتا ہے تو دیوار اسلام میں ایک ایسا درار پڑجاتا ہے جسے کوئی شی پر نہیں کر سکتی
بہت افسوس ہوا فخر امت مولانا سید کلب صادق صاحب مرحوم کا انتقال ہوگیا ہے قوم وملت کے لئے ایک نا قابل تلافی ونقصان ہے'اس عظیم سانحہ پر ان کے  ولواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اولاد کو صبر جمیل عطا فرمائے
خداوند عالم مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جوار معصومین علیہم السلام میں جگہ عنایت فرمائے اور درجات بلند فرمائے آمین

سید شمس الحسن استاد جامعہ ناظمیہ لکھنؤ

مولانا سعيد حسن رضاى امام جمعه جلال پور. امبیڈکر نگر یوپی۔

انالله وانا اليه راجعون
موت العالم موت العالم
حکیم امت۔ محافظ وحدت۔ سرمایہ قوم وملت۔ مفکر و مدبر۔ مولانا ڈاکٹر سید کلب صادق صاحب قبلہ کا سانحه ارتحال ملت جعفریه کے لیے ایک عظیم ناقابل تلافی نقصان ہے۔ 
وہ عظیم شخصیت جو ہمیشہ اپنےعلم وعمل سے ہر قوم کوفائدہ پہونچا تی رہی وہ اب اس دنیا میں
نہیں رہی۔ واقعا ایسی شخصیتں کم
ہوتی ہیں جن سے ہر قوم وملت کے لوگ فایدہ اٹھا تے ہوں۔ آپ نے؛اپنی
پوری زندگی کو وقف کردیاتھا تعلیم وتعلم کے لیے۔ زندگی کا صرف ایک ہی مقصد تھا۔کہ قوم کا ہر آدمی تعلیم یافتہ ہو جائے اور فقروغربت کا
خاتمہ ہو جاے۔ آپ اپنے میں ایک فرد
نہیں بلکہ ایک ادارہ تھے۔ ہاےافسوس
قوم وملت کا درد رکھنے والا آج ہمارے درمیان نہیں رہا۔ ہم اس عظیم
سانحہ پر ان کے اہل خانہ بالخصوص
آپ کے فرزند ڈاکٹر کلب، سبطین صاحب اورامام زمانہ عج۔کی خدمت
میں تسلیت وتعزیت پیش کرتے ہیں
اور پروردگار سے انکی مغفرت اوربلند
درجات کے خواستگار ہیں۔۔۔ والسلام
شریک غم..سعيد حسن رضاى امام جمعه جلال پور. امبیڈکر نگر یوپی۔

مولانا سید ذوالفقار حیدر، حوزہ معصومہ قم سلام اللہ علیہا نبا فاؤنڈیشن لکھنؤ 

انجمں ناصران امام مہدی ع چھولاں اوڑی کشمیر

انجمں ناصران امام مہدی ۴ چھولاں اوڑی کشمیر کی  جانب سے اس غم ناک لمحہ مرحوم کے خانوادہ بالخصوص مرحوم کے فرزند ڈاکٹر کلب سبطین  نوری صاحب  کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں۔

مولانا سید شمع محمدرضوی، علمی مرکز"قم المقدسہ،ایران   
اناللہ وانا الیہ راجعون

موت اسکی ہے کرے جسکا زمانہ افسوس

یوں تودنیا میں سبھی آتے ہیں مرنے کیلئے

"آہ حکیم امت''

قیامت خیزخبرموصول ہوئی کہ خادم اہل بیت ع ڈاکٹر مولانا سید کلب صادق صاحب اس دنیا سے کوچ کرگئے اللہ تبارک وتعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان، عزیز و اقارب اور تمام چاہنے والوں کو صبر جمیل عطافرمائے آمین یا رب العالمین

آپکی قومی خدمات کویہ زندہ قوم ضرور یاد رکھے گی، آپکی یہ عظیم خوبی تھی کہ آپ کے بلند حوصلے نے راستے کی رکاوٹ دورکرکے مختصرسی عمرمیں بہترین خدمات انجام دیں۔         

آپ نے تمام ترمصروفیات کے باوجود تالیف وتصنیف کے جوہربھی دکھائے اوربہت سے قلمی آثارچھوڑے جنمیں" تاج شکن،جمعہ کے خطبات،اسلام میں علم کی اہمیت،قرآن اور ساینس" وغیرہ شامل ہیں ۔

ہم اس عظیم نقصانات اورغمزدہ موقع پررہبرعزیز،مراجع تقلید اور آپکے متعلقین علے الخصوص سبطین نوری صاحب کوتسلیت اور تعزیت پیش کرتے ہیں۔                                                                                                         

شریک غم ادارہ و بانی ادارہ

سید شمع محمدرضوی، علمی مرکز"قم المقدسہ،ایران

   
               

منجانب. مجلس علماء ھند شعبہ قم

حکیم امت معمار قوم جناب ڈاکٹر کلب صادق صاحب طاب ثراہ کی رحلت نے قوم کو ایکمرتبہ پھر یتیمی کا احساس دلایا
اسی سلسلے میں ایک تعزیتی جلسہ کا انعقاد کیا گیا ہے
25 نومبر 2020. ٩ربیع الثانی
بوقت. 3/30 بجے عصر

منجانب. مجلس علماء ھند شعبہ قم

مولانا سید فیض عباس مشہدی 

من یمت یرنی..
آہ ! حکیم امت۔۔
آج کی رات کافی افراد کی لئے نا بہلانے والی رات ہوگی...
اپنے اصول اور ضابطه زندگی سے مومنین کو نمونه زندگی دینے والے، عصری تعلیم کو الهی تعلیمات سی مرتبط کرکے اسلام کی صحیح تصویر پیش کرنے والے عالم با عمل ، ادیب بےبدل اور قوم کے دردمند مولانا ڈاکٹر سید کلب صادق صاحب قبله هم سب کو چهوڑ کر پروردگار سے جا ملے...
بہتے آنسووں کی ساتہ قوم اور قبله مرحوم کی خانوادے کو تسلیت پیش کرتا ہوں۔

مولانا سید فیض عباس مشہدی 
کییر اسلام ہند

مولانا مصطفی علی خان ادیب الهندی
صدر ادیب الهندی میموریل سوسائٹی لکھنو

انا لله و انا اليه راجعون

قال رسول الله صلى الله عليه وآلہ

من مات على حب آل محمّد مات شهيداً

مفکر اسلام، حکیم امت، مجاھد ملت عالم با عمل، ذاکر اہل بیت علیہم السلام مولانا ڈاکٹر سید کلب صادق صاحب کی وفات کی خبر ملی، آپ کا انتقال پوری قوم بلکه بشریت کا نقصان ہے۔
 ان کے پسماندگان، وابستگان. عقیدتمندان کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہوئے خداوند منّان سے مرحوم کے لیے حضرات معصومین  علیہم السلام کی ہمنشینی اور ورثاء کے لیے صبر جزیل طلب کرتے ہیں.
مولانا مصطفی علی خان ادیب الهندی
صدر ادیب الهندی میموریل سوسائٹی لکھنو

مولانا سید محمد حیدر اصفہانی
امام جمعہ وکرولی ممبئی

انا للہ و انا الیہ راجعون

آہ حکیم امت!
سربراہ قوم و ملت، مروج علم و دانش اور طرفدار و پرچمدار اتحاد بین المسلمین ڈاکٹر کلب صادق طاب ثراہ کا سایہ ہمارے سروں سے اٹھ گیا واقعی آج ہم یتیم ہو گئے اور ہم نے اسے کھو دیا جس پر ہمیں بیحد ناز تھا جو فروتنی اور انکساری کی ضرب المثال تھا اور جس کے لبوں سے نکلنے والے الفاظ اس طرح خوشبو بکھیر دیتے تھے کہ پوری فضا معطر اور خوشگوار ہوجاتی تھی، ہزاروں نا آشنا افراد کو اپنا بنا لینے کا ہنر ان سے زیادہ کسی کے پاس شاید موجود رہا ہوگا۔ یہ وہ شخصیت تھی کہ جس کا سراپا وجود ہزاروں قومی اور دینی مسائل کا حل تھا جس نے قوم سے جہالت اور غربت کے خاتمے کی ہر ممکن کوششیں کیں، جس کی جلائی ہوئی علمی شمع سے ہزاروں قوم کے نوجوان بہرہ مند ہو رہے ہیں کیا اپنے اور کیا پرائے سبھی ان کے دلدادہ اور چاہنے والے تھے جو ان سے ملتا وہ انہیں کا ہو کے رہ جاتا۔۔۔۔۔لیکن افسوس آج ہزاروں صفات حمیدہ کا مالک اس دار فانی کو الوداع کہہ کر دار بقا کی طرف کوچ کر گیا اور ہم سبھی کو غم زدہ، تنہا اور روتا بلکتا ہوا چھوڑ گیا۔۔۔اس عظیم سانحے پر دل بے قابو اور بدن لرزاں ہے یہ قوم کا ناقابل تلافی نقصان ہے لیکن ہم ذات خدا سے مایوس نہیں ہیں اس لیے کہ اس کے خزانہ قدرت میں کوئی کمی نہیں ہے۔ اللہ سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کو اپنی رحمت خاص کا حقدار قرار دے نیز ہمیں بھی اس عظیم سانحے پر صبر عطا فرمائے بالخصوص خانوادۂ مرحوم کو۔

سید محمد حیدر اصفہانی
امام جمعہ وکرولی ممبئی

مولانا سید مهر عباس رضوی کولکتہ بنگال 

منبر ایک اچهے خطیب
اور امت ایک اچھے سرپرست سے محروم ہوگئی
علامہ سید کلب صادق صاحب  قبلہ اعلی اللہ مقامہ کی کمی  ہم سب کو ہمیشہ محسوس ہوگی ۔۔
ان کے دینی خدمات  اور  تعلیمی خدمات ناقابل فراموش ہیں
اللہ مرحوم کو جوار معصومین علیہم السلام میں جگہ عنایت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عنایت فرمائے 
خادم قوم و ملت
سید مهر عباس رضوی

مولانا طالب رضا حوزہ علمیہ قم ایران

إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَیْهِ رَاجِعُونَ

 آہ افسوس صد افسوس!

  آہ آہ آہ ! ڈاکٹر سید کلب صادق (طاب ثراہ) نہ رھے

عالم فرزانه، نہ تھکنے والےمجاهد، و متفکر کم‌نظیر جهان اسلام, گنگاجمناتہذیب کے پاسباں وحدت امت مسلمہ کے علمبردار، حکیم امت و مسلم پرنسل لا بورڈ کے نایب صدر،  ڈاکٹر کلب صادق طاب ثراہ کی خبر ارتحال  سن کر بے انتہا دل کو دکھ اور غم کا احساس ہوا۔
یہ ایک ایسا سانحہ تھا کہ جسکا  قبول کرنا ہمارے لیے بہت سخت تھا مگر رضا بقضاءہ و تسلیما لامرہ
 ہم اس عظیم سانحہ پر اپنے امام وقت حضرت صاحب العصر و الزمان (عج) ومومنین ھند و امت مسلمہ خصوصا اہل خانہ کی خدمت میں تہ دل سے تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہیں۔

خدا وند کریم کی بارگاہ میں مرحوم کے  علو درجات و مغفرت کیلیے دعا گو ہیں
 اور اہل خانہ کیلیے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں۔

خدا وندا مرحوم پر اور انکی قبر پر خاص رحمتیں نازل فرما آمین آمین آمین۔

شریک غم: طالب رضا حوزہ علمیہ قم ایران۔

٢٤/نومبر/بروز منگل/ ٢٠٢٠ع

مولانا سید کلب حسن نونہروی قم المقدسہ ایران 


بسم اللہ الرحمن الرحیم
الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُم مُّصِيبَةٌ قَالُواْ إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
خلفِ حکیمِ  امّت، جناب عزتمآب سید کلب سبطین نوری صاحب دام اقبالہ 

سلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ 

آج ( ۲۴نومبر ۲۰۲۰  )مختلف ذرائع سے یہ خبر موصول ہوئی کہ آپ کے والد ماجد  حکیم امّت ، عالیجناب عزت مآب مولانا ڈاکٹر سید کلب صادق صاحب قبلہ کا انتقال ہوگیاہے ، حقیقتاً یہ مصیبت کبریٰ آپ کے اور میرے واسطے انتہائی جانگداز ہے ۔
دنیا میں بہت سے غم انگیز واقعات ہوئے لیکن یہ سانحہ ایسا ہے جس کی تلافی صدیوں میں ہونا ناممکن ہے ۔ دنیا اور اہل دنیا ایسے حکیم امّت بلکہ حکیم اُمم سے محروم ہوگئی جو خود اپنی نظیر تھے ۔آج پوری دنیا  ،بالخصوص عالم تشیع حیران و پریشان ہے کہ اب اگر کوئی مشکل مسئلہ قوم و ملّت کے سامنے آگیا تو اسے کون حل کرے گا اس لئے کہ خادم ِمشکل کشا اب ہمارے درمیان  نہ رہا۔ 

غرض یہ ہم سب کے لئے عظیم ماتم ہے ۔  اس رکن ہدایت کے منہدم  ہونے سے آپ کی حالت کا اندازہ کر سکتا ہوں لیکن صبر کے سوا چارہ کیا ہے۔ دعا ہے کہ خداوند عالم، حکیم امّت کو حضرت سید الشہدا ؑ کے جوار میں درجہ عالی مرحمت فرمائے اور آپ کو نیز تمام سوگواروں کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ 
شریک غم
سید کلب حسن نونہروی 
قم المقدسہ (ایران )

مولانا محمد وزیر حسن قم

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

نہایت افسوس ناک اور غم انگیز خبر موصول ہوئی کہ قوم و ملت کا ایک نفیس و عظیم سرمایہ اب ہمارے درمیان سے اٹھ گیا، اور جس کی حکیمانہ اور مفکرانہ ہدایات سے ہم کو محرومیت اور اس کے خلا کا احساس ہوا۔

 در اصل وہ تھا تو مخلوق خدا کا خدمت گذار، جس کی بے لوث خدمات نے قوم کو ہمیشہ سرفراز بنا کر رکھا آج وہ مکتب امام صادق علیہ السلام کا پرورده عالی جناب، حکیم امت، مولانا ڈاکٹر سید کلب صادق صاحب قبلہ غفر اللہ ہمارے درمیان نہ رہے۔

 انا للہ و انا الیہ راجعون

خاندان اجتہاد کی مشہور و معروف علمی شخصیت مولانا مرحوم کی ذات، آپ کی دینی، تعلیمی، فلاحی اور سماجی خدمات ناقابل فراموش اور آپ کے باقیات الصالحات بے شمار ہیں۔ 

ہم بارگاہ احدیت میں دعا گو ہیں کہ  مرحوم پر اپنی رحمت و مغفرت نازل فرمائے ، جوار اہلبیت علیھم السلام میں بلند درجات عطا فرمائے، اور پسماندگان بلخصوص ان کے اہلخانہ، مولانا سید کلب جواد صاحب قبلہ کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش ہے۔

والسلام 

محمد وزیر حسن قم ۸/ربیع الثانی ۱۴۴۲

مولانا سید ذکی حسن رضوی کلکتہ

ھندوستانی گنگا جمنی تہذیب کا پاسباں وحدت کا علمبردار نہ رھا
مولا نا ڈاکٹر سید کلب صادق صاحب ناںب صدر مسلم پرسنل لا بورڈ کے انتقال پر ملال کی خبر نے لو گوں کے۔ دلوں کی دھڑکن کوروک دیا کلب صادق کسی شخص کا نام نہیں بلکہ شخصیت کا نام تھا انکی زندگی کا مقصد  اپسی بھای چارگی کو قاںم کرنا اور مسلمانوں کے درمیان سے جھالت کا خاتمہ کرنا تھا اس ذات کا ھم سبکے بیچ سے چلے جانا امت مسلمہ کا بھت بڑا نقصان ھے اسکی بھر پای ممکن نہیں ھے بس خدا سے دعا ھے کہ اللہ مرحوم کی مغفرت کرے اس سانحہ پر ھم اور ھمارے مو منین کلکتہ  انکے فرزند مو لانا کلب سبطین نوری وانکے ورثا ولواحقین کی خدمت میں تعزیت وتسلیت پیش کرتے ھیں۔ 
شریک غم  

سید ذکی حسن رضوی کلکتہ

مؤسسہ برکات ام البنین سلام اللہ علیھا نجف اشرف عراق

انا لله وانا اليه راجعون 
نہایت افسوس ہوا
حكيم امت عالیجناب مولانا ڈاکٹر سيد کلب صادق صاحب قبلہ کا انتقال ہوگیا.
خدوندتعالی بحق معصومین علیھم السلام مرحوم  کی مغفرت فرمائے درجات بلند کرےاور لواحقین کو صبر استقامت عطا فرمائے۔

مؤسسہ برکات ام البنین سلام اللہ علیھا نجف اشرف عراق

مولانا میرزا نقی علی  قمی امام جماعت مسجد سید الساجد ین (ع) حیدراباد دکن

اناللہ واناالیہ راجعون۔حکیم امت ۔پاسبان وحدت مولاناڈاکٹر کلب صادق صاحب کی رحلت قوم وملت کےلئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے اس عظیم سانحہ پر ان کے اھل خانہ اور امام زمانہ عج کی خدمت میں تعزیت وتسلیت پیش کرتے ہیں ۔اور پروردگار سے ان کی مغفرت اور علودرجات کےخواستگار ہیں۔

مولانا میرزا نقی علی  قمی امام جماعت مسجد سید الساجد ین (ع) حیدراباد دکن

مولانا سیّد شاد مہدی رضوی

متعلّمِ حوزہ علمیہ امام ہادی علیہ الصلاة و السلام ممبئی 

اِنّٙا لِلّٰہِ وٙ اِنّٙا اِلٙیْہِ رٙاجِعُوْن

کھانے سے سے فارغ ہوا تو اچانک وہاٹس ایپ پر حکیمِ امّت مولانا ڈاکٹر کلبِ صادق صاحب مرحوم کے انتقال کی خبر سنی  بہت افسوس ہوا یقین ہی نہیں ہو رہا تھا کہ آپ اتنی جلدی اس دارِ فانی کو الوداع کہہ دیں گے اور اعزاء و اقرباء کو روتا بلکتا چھوڑ جائیں گے

معصوم فرماتے ہیں :
اِذَا مَاتٙ المُومِنُ ثُلِمٙ فِی الاِسْلَامِ ثُلْمٙةٌ لٙا یٙسُدُّھٙا شٙیئ (حدیثِ معصوم سے اقتباس)
جب کوئی عالمِ دین مرتا ہے تو اس پر آسمان کے ملائکہ گریہ کرتے ہیں زمین کے وہ حصّے جن پر وہ خدا کی عبادت انجام دیتا تھا گریہ کرتے ہیں اور اس کی موت سے اسلام میں ایک ایسا رخنہ ( شگاف ) پیدا ہوتا ہے جسے کوئی شے پر نہیں کر سکتی
 
مرحوم کے جانے سے یقیناً ایک بہت بڑا خلاء واقع ہوا ہے مرحوم ایک بہترین مقرّر و محرّر تھے
 
ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے
بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا

لمیں مرحوم کے لواحقین کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں
نیز خدا وند عالم سے دعاگو ہوں کہ مرحوم کو جوارِ اہلبیت علیہم الصلاة و السلام میں جگہ عنایت فرمائے
اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے

فقط والسلام و رحمة اللہ و برکاتہ

شریکِ غم سیّد شاد مہدی رضوی

متعلّمِ حوزہ علمیہ امام ہادی علیہ الصلاة و السلام ممبئی 

مولانا سید احتشام حسین نقوی حسین ٹیکری رتلام  ایم پی

انا للہ وانا الیہ راجعون
یہ سن کر بڑا افسوس ہوا کہ حکیم امت مولانا ڈاکٹر کلب صادق صاحب قبلہ کا انتقال ہوگیا ہے ایک ایسا انسان دنیا سے چلا گیا جو بے لوث خدمت کرتا رہا جو اتحاد کا پرچم بلند کرکے مسلمانوں کو متحد کرتا رہا میں  دعائے مغفرت کے ساتھ  تمام مومنین اوران کے تمام گھر والوں کو تعزیت  پیش کرتا ہوں

سید احتشام حسین نقوی حسین ٹیکری  رتلام  ایم پی

مولانا وقار مہدی رضوی مقیم ممبئ

بسم اللہ الرحمن الرحیم

نہایت افسوس ناک خبر قوم کا درد رکھنے والے یتیم اور بیواؤں کی کفالت کرنے والے تعمیری فکر رکھنے والے اتحاد کا نعرہ بلند کرنے والے مدافع مکتب اہلبیت علیہم السلام حکیم امت ڈاکٹر مولانا سید کلب صادق نقوی صاحب کی خبر رحلت سے دل مجروح ہوام

انا للہ و انا الیہ راجعون             

قوم کا عظیم نقصان اور اہسا خلع پیدا ہوا جسکا بیان کرنا بس سے باہر کی بات اس عظیم سانحہ ارتحال پر ہم حضرت ولی عصر عجج اللہ تعالی اور مرجع عظیم الشان حضرت ایٹ اللہ العظمی سید علی حسینی السییستانی حفطہ اللہ اور رہبر معظم انقلاب اسلامی اور تمام مراجع کی خدمت میں اور لواحقین کی خدمت میں تعذیت اور تصلیت پیش کرتے ہیں اور حکیم امت ڈاکٹر مولانا سید کلب صادق نقوی صاحب قبلہ کے بلندی دراجات کی دعا کرتے ہیں پروردگار عالم جوار معصومین میں جگہ دے علمائے کرام ومومنین کرام سے گزارش ہے کہ ایک بار سورہ حمد اور تین بار سورہ اخلاص کی تلاوت فرماکر ڈاکٹر مولانا سید کلب صادق نقوی ابن مولانا سید کلب حسین نقوی صاحب کو یاد فرمائیں شریک

غم سید وقار مہدی رضوی مقیم ممبئ

مولانا قیصر عباس خان قم

انا لللہ واناالیہ رااجعون

خداوندِمتعال مرحوم کی مغفرت فرمائے جوار معصومین علیہم السلام مین جگہ مرحمت فرماے  اور مرحوم کے لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین۔

قیصر عباس خان قم

انڈین اسلامک اسٹوڈنٹس یونین قم ایران 

حوزہ علمیہ جامعہ امام ہادی علیہ السلام لکھنؤ 


 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .