۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
مولانا کلب جواد نقوی

حوزہ/ الجواد فاؤنڈیشن کے جرنل سکریٹری مولانا مناظر حسین نقوی نے کہا کہ مولانا موصوف کا سایہ قوم و ملت کے لئے بہت اہم ہے اور مولانا کلب جواد صاحب کی خدمات اور انکی قوم و ملت کے لے قربانی قابل قدر ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، طلاب ہندوستان مقیم مشہد مقدس نے سربراہ مجلس علماء ہند و امام جمعہ لکھنؤ مولانا کلب جواد نقوی صاحب کی صحت یابی کے لئے بارگاہ امام رضا (ع) میں دعائے توسل پڑھکر دعا کی کہ خداوند متعال بحق معصومین علیہم السلام مولانا کو شفا کامل و عاجل عطا فرمائے۔

دعائے قرائت کے بعد الجواد فاؤنڈیشن کے جرنل سکریٹری مولانا مناظر حسین نقوی نے کہا کہ مولانا موصوف کا سایہ قوم و ملت کے لئے بہت اہم ہے اور انکی خدمات و قربانی قوم و ملت کے لئے قابل قدر ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا کا سایہ ہم سب کے لئے ایک دلسوز باپ کی طرح ہے۔ خداوند متعال بحق امام رئوف حضرت علی ابن موسی الرضا (ع) جلد از جلد مولانا کو شفاء عاجل و کامل عطا فرمائے تاکہ مولانا سید کلب جواد نقوی صاحب قوم و ملت کی خدمات اور سرپرستی کرتے رہیں۔

موجود طلاب ہندوستان نے آمین کہکر مولا رضا (ع) کی بارگاہ میں مولانا کی جلد از جلد صحت یابی کے لئے دست دعا بلند کئے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .