حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لکھنؤ: جامعہ سلطانیہ (سلطان المدارس) کے سابق مدرس مولانا سید محمد اصغر زید کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث انہیں لکھنؤ کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں وہ زیرِ علاج ہیں۔
اہلِ خانہ اور متعلقین نے تمام مومنین سے اپیل کی ہے کہ وہ بارگاہِ ربّ العزت میں مولانا سید محمد اصغر زید کی عاجلانہ صحتِ کاملہ، شفائے کلی اور طولِ عمرِ باعزت کے لیے خصوصی دعا کریں۔
اپیل میں دعا کی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ بحقِ محمد و آلِ محمد علیہم السلام مولانا موصوف کو جلد از جلد مکمل صحت و عافیت عطا فرمائے، انہیں ہر بیماری اور تکلیف سے نجات دے اور انہیں صحتِ کاملہ کے ساتھ اہلِ علم و دین کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔









آپ کا تبصرہ