۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
شیخ غلام رسول وانی

حوزہ/ شیخ غلام رسول وانی کا شمار کشمیر کے جید علماء میں ہوتا ہے، اور انہوں نے اپنی زندگی علم و دین کی ترویج کے لیے وقف کر رکھی ہے۔ ان کی گرانقدر خدمات کے پیش نظر، اہل علم اور ان کے چاہنے والوں سے اپیل کی گئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کشمیر کے معروف اور بزرگ عالم دین، حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ غلام رسول وانی، جو اس وقت مقدس شہر قم میں مقیم ہیں، شدید علیل ہیں۔ ان کی صحت و تندرستی کے پیش نظر تمام علماء کرام، ائمہ جمعہ و جماعت، اور مومنین و مومنات سے خصوصی دعاؤں کی درخواست کی گئی ہے۔

شیخ غلام رسول وانی کا شمار کشمیر کے جید علماء میں ہوتا ہے، اور انہوں نے اپنی زندگی علم و دین کی ترویج کے لیے وقف کر رکھی ہے۔ ان کی گرانقدر خدمات کے پیش نظر، اہل علم اور ان کے چاہنے والوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ حضرت امام زین العابدین علیہ السلام، جو خود بیمارِ کربلا کے لقب سے مشہور ہیں، کے صدقے میں شیخ صاحب کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا کریں۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ شیخ غلام رسول وانی کو شفائے عاجلہ و کاملہ عطا فرمائے اور انہیں جلد صحت مند کرکے ان کے علمی و دینی خدمات کے سلسلے کو جاری رکھنے کی توفیق بخشے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .