۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
جموں و کشمیر میں ایک روزہ رحمۃ للعالمینؐ کانفرنس کا انعقاد

مقررین نے اتحاد امت، اولیاء کرام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے، مذہبی رواداری اور انسانیت و مساوات پر تفصیلی خطابات کئے اور مسلم امہ کے درمیان اتحاد و یکجہتی کو اجاگر کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سید حسن منطقی ریسرچ اکیڈمی کے زیر اہتمام جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے منطقی ہال میں ایک روزہ رحمۃ اللعالمین (ص) کانفرنس منعقد کی گئی۔

کانفرنس کا بنیادی مقصد عالمی سطح پر سماجی، اخلاقی اور فرقہ وارانہ تقسیم کے مسائل اور ان کے حل کو اجاگر کرنا تھا۔ سیرت النبی (ص) کے حوالے سے اس کانفرنس کی خاص بات یہ تھی کہ ڈاکٹر توصیف احمد وانی ڈائریکٹر منطقی اکیڈمی اونتی پورہ نے مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے اسکالر، دانشور و علماء کرام کو مدعو کیا تھا۔

تصاویر دیکھیں:

جموں و کشمیر میں ایک روزہ رحمۃ للعالمینؐ کانفرنس منعقد

کانفرنس میں جن مقررین نے شرکت کی ان میں مہمان خصوصی حجۃ الاسلام سید مہدی علی زادہ (ایران)، پروفیسر جی این خاکی، فاروق احمد شاہ رینزو، پروفیسر منظور احمد بھٹ، مسرت پروین، پروفیسر غلام علی گلزار، ڈاکٹر نذر الاسلام، پیرزادہ نصر الدین، مولانا سبط محمد شبیر قمی، احمد قریشی، مولانا عمران احمد غزالی، شیخ فردوس علی، مفتی مدثر احمد قادری، مولانا اشرف احمد، مولانا شوکت اور ہارون رشید بھٹ شامل تھے۔

مقررین نے اتحاد امت، اولیاء کرام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے، مذہبی رواداری اور انسانیت و مساوات پر تفصیلی خطابات کئے۔ مقررین کی تقاریر کا محور و مرکز مسلم امہ کے درمیان اتحاد و یکجہتی کو اجاگر کرنا تھا۔ کانفرنس کی نظامت کے فرائض سید فیاض اندرابی نے انجام دئیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .