۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
اسلام آباد، جماعت اہل حرم پاکستان کے زیر اہتمام اتحاد امت مصطفیٰ کانفرنس کا انعقاد

حوزہ/ کانفرنس سے خطاب کرتے مقررین نے اتحاد امت کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا اور کہا کہ عالمی استکبار عالم اسلام کو تباہ کرنے کیلئے ہماری وحدت پر کاری ضرب لگانا چاہتا ہے، ہمیں اتحاد کو ڈھال بنا کر اس وار کو روکنا ہوگا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جماعت اہل حرم پاکستان کے زیر اہتمام اسلام آباد میں اتحاد امت مصطفیٰ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

کانفرنس سے خطاب کرتے مقررین نے اتحاد امت کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا اور کہا کہ عالمی استکبار عالم اسلام کو تباہ کرنے کے لیے ہماری وحدت پر کاری ضرب لگانا چاہتا ہے، ہمیں اتحاد کو ڈھال بنا کر اس وار کو روکنا ہوگا۔ جماعت اہل حرم پاکستان کے زیر اہتمام اتحاد امت مصطفیٰ کانفرنس میں اتحاد بین المسالک کا عظیم الشان مظاہرہ دیکھنے میں آیا، اس کانفرنس میں اہل سنت، دیوبندی، اہل حدیث، اہل تشیع اور جماعت اسلامی کے تمام نمائندگان نے بھرپور شرکت۔

کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، جماعت اہل حرم پاکستان کے سربراہ مفتی گلزار نعیمی، ناصر عباس شیرازی، اسد عباس نقوی، علامہ حسنین گردیزی، نیئر عباس مصطفوی، ڈاکٹر راغب نعیمی، متحدہ اہلحدیث کے رہنما اسامہ بخاری، علامہ محمد نفیس قادری، پروفیسر ظفر اقبال، مفتی ابوبکر اعوان، ڈاکٹر شمس الرحمان شمس، مولانا محمد شریف ہزاروی، مولانا ڈاکٹر منیر احمد، میر آصف اکبر، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما علامہ عارف حسین واحدی، آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ممبر جناب سید علی رضا بخاری، مولانا مفتی محمد زاہد قاسمی جامعہ امدادیہ فیصل آباد، علامہ مفتی احمد سعید طفیل نارووال، عبید احمد ستی، ڈکٹر مفتی عبدالکریم، ملی یکجہتی کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ثاقب اکبر۔

سمیت علماء دانشور اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات بڑی تعداد موجود تھیں۔ 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .