۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
مراسم آغاز سال تحصیلی در جامعه المصطفی العالمیه شاخه لبنان

حوزہ/ جامعہ المصطفی العالمیہ شعبہ لبنان کے نئے تعلیمی سال کی افتتاحی تقریب شام میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نمائندے کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان سے جامعہ المصطفی العالمیہ شعبہ لبنان کے نئے تعلیمی سال کی افتتاحی تقریب شام میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نمائندے حجت الاسلام و المسلمین سید ابوالفضل طباطبائی اشکذری کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق ، اس تقریب میں لبنان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ثقافتی کونسل کے مشیر عباس خامہ یار ، حوزہ علمیہ لبنان کے متعدد علماء و اساتذہ اور جامعہ المصطفی کے طلباء نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام مجید اور لبنان میں جامعہ المصطفی العالمیہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر تعلیم شیخ قاسم آخوند کی تقریر سے ہوا۔

انہوں نے اپنی تقریر میں پہلے ہفتے میں کلاسوں کے انعقاد کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا اور تعلیم سے متعلق مختلف امور پر گفتگو کی۔

اس کے بعد لبنان میں جامعہ المصطفی العالمیہ کے نمائندے حجت الاسلام و المسلمین محمد حسین مہدوی مہر نے خطاب کیا۔

انہوں نے شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے حجت الاسلام و المسلمین اشکذری کی اس تقریب میں تشریف آوری کا شکریہ ادا کیا اور پھر طلباء کے علمی اور تربیتی پروگرام میں حوزہ علمیہ کی اہمیت، رہنمائی اور مرکزیت کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی۔

تقریب سے شام میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے نمائندے حجت الاسلام و المسلمین اشکذری نے بھی خطاب کیا اور تربیتی سفارشات کا اظہار کرتے ہوئے تربیت کی مرکزیت اور تعلیم پر اس کی ترجیح پر زور دیا۔

انہوں نے ان خصلتوں اور خصوصیات کی طرف اشارہ کیا جسے طالب علم کے حوصلے بلند  اور اسے استحکام اور صبر میسر ہوتا ہے۔

تقریب کے آخر میں جامعہ المصطفیٰ العالمیہ اور اس کے متعلقہ شعبوں کے ممتاز طلباء کو اعزاز سے نوازا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .