پیر 28 ستمبر 2020 - 18:01
سید حسن نصراللہ کل رات خطے کی تازہ ترین صورتحال کے پیش نظر قوم سے خطاب فرمائیں گے

حوزہ / کل بروز منگل حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل حجت الاسلام و المسلمین سید حسن نصراللہ موجودہ صورتحال کے تناظر میں قوم سے خطاب فرمائیں گے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل، حجت الاسلام والمسلمین سید حسن نصراللہ، کل بروز منگل ، بوقت بیروت رات  8:30 بجے اور پاکستانی وقت کے مطابق 10:30 بجے رات، اور ہندوستانی وقت کے مطابق 11:00 بجے رات، لبنان اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔

یاد رہے کہ حال ہی میں ، لبنان کے موجودہ وزیر اعظم مصطفی ادیب نے لبنانی حکومت کی تشکیل سے استعفیٰ دے دیا ہے اور لبنان کو بہت سارے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha