۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۴ شوال ۱۴۴۵ | Apr 23, 2024
مولانا جواد حیدر جوادی

حوزہ/ مولانا مرحوم نے اپنی پوری زندگی قوم و ملت کی خدمت کے واسطے وقف کر دی تھی۔آپ ہمیشہ علم کی شمع روشن کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حکیم امت محترم جناب مولانا سید کلب صادق نقوی طاب ثراہ کے انتقال پر مدیر جامعہ امامیہ انوار العلوم الہ آباد حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید جواد حیدر جوادی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے:

انا للہ وانا الیہ راجعون 
حکیم امت محترم جناب مولانا سید کلب صادق نقوی طاب ثراہ کے انتقال نے پوری قوم کو یتیم کردیا۔مولانا مرحوم کو والد مرحوم سرکار علامہ جوادی سے جو قربت رہی ہے اس سے ساری دنیا واقف ہے۔
مولانا مرحوم نے اپنی پوری زندگی قوم و ملت کی خدمت کے واسطے وقف کر دی تھی۔آپ ہمیشہ علم کی شمع روشن کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔
آپ ایک ذمہ دار خطیب کے ساتھ ساتھ قوم کا درد رکھنے والے اور ان کے بارے میں فکر کرنے والے انسان تھے۔آپ تواضع و انکساری کا پیکر اور شفقت ومحبت کا مرقع تھے۔
آپ کے چلے جانے سے جو خلا پیدا ہوا ہے اس کا پر ہونا آس دور قحط الرجال میں ممکن نہیں ہے۔
رب کریم سے دعا ہے کہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جوار معصومین علیہم السّلام میں جگہ عنایت فرماءے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

والسلام 

سید جواد حیدر جوادی 
مدیر جامعہ امامیہ انوار العلوم الہ آباد

تبصرہ ارسال

You are replying to: .