حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ممتاز عالم دین، امام جمعہ امامیہ ہال دہلی، حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا شیخ ممتاز علی کا ہارٹ اٹیک سے دہلی میں انتقال ہو گیا۔
مولانا مرحوم ایک بہترین عالم، مبلغ، دردمند قوم، منکسر المزاج، با اخلاق مرد مومن تھے۔ یقیناً آپ کا فراق یقینی طور پر قوم کا ایک بڑا خسارہ ہے۔ آپ کی شخصیت میں ایک خاص شرافت اور علم کی روشنی تھی، جو ہر ایک کو اپنی طرف متوجہ کرتی تھی۔ آپ نے اپنی خودداری اور علم و عمل سے ہر عام و خاص کو اپنا گرویدہ بنا رکھا تھا۔ مولانا نے ہمیشہ علم کی ترویج اور اسلامی تعلیمات کے فروغ کے لیے کام کیا، اور آپ کی تقریروں میں علمی گہرائی اور بصیرت کا خاصا اہتمام ہوتا تھا۔
آپ نے ہمیشہ طالب علموں کی حوصلہ افزائی اور مسلسل تشویق فرمائی۔ اس غم و الم کے موقع پر تمام پسماندگان و وابستگان کی خدمت میں دلی تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔
مولانا شیخ ممتاز علی نائب صدر تنظیم المکاتب لکھنؤ و امام جمعہ و جماعت دہلی امامیہ ہال کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین۔