۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مولانا ممتاز علی مرحوم

حوزہ/حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا ممتاز علی مرحوم امام‌ جمعہ و جماعت امامیہ ہال دہلی کی رحلت پر آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ کے ہندوستان میں نمائندہ حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید اشرف علی غروی صاحب قبلہ نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا ممتاز علی مرحوم امام‌ جمعہ و جماعت امامیہ ہال دہلی کی رحلت پر آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ کے ہندوستان میں نمائندہ حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید اشرف علی غروی صاحب قبلہ نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی ہے۔

تعزیتی پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُم مُّصِيبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ.

یقیناً ایک با عمل اور خدمت گزار عالم دین کی رحلت سے معاشرے میں ایسا خلل واقع ہوتا ہے کہ جس کی بھرائی آسان نہیں ہے۔ ہمارے درمیان سے با عمل عالم دین حجۃ الاسلام جناب مولانا شیخ ممتاز علی رحمہ اللہ دار مجاز سے دار قرار کی جانب کوچ کر گئے، اپنے خانوادہ و رفقاء کے ساتھ ساتھ احباب و شاگردان کو غمزدہ کر گئے۔

آپ نے نہایت سادگی کے ساتھ زندگی گزاری اور زبان و قلم خاص طور پر امامیہ ہال کے منبر جمعہ سے ہر ہفتہ اپنے منفرد انداز سے تبلیغ دین میں تاحیات مصروف رہے۔

کبھی بھی آپ کے اقدام سے قوم وملت رسوا نہیں ہوئی اور نہ ہی کبھی اپنی شخصیت کو کسی فتنہ و فساد کا حصہ بننے دیا۔

خداوند عالم سے دعا گو ہیں کہ آپ کے درجات کو بلند فرمائے، جوار معصومین علیہم السلام میں جگہ عنایت فرمائے اور تمام پسماندگان، وابستگان، شاگردان، عقیدت مندان کو صبر جمیل و اجر جزیل عطا فرمائے۔

والسلام

شریکِ غم: سید اشرف علی غروی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .