۱۳ آذر ۱۴۰۳ |۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 3, 2024
رہبر انقلاب

حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے ائیر ڈیفنس کے ان شہیدوں کے اہل خانہ نے جو حال ہی صیہونی حکومت کے شیطانی حملے کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہو گئے تھے، اتوار 3 نومبر 2024 کی دوپہر رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے ائیر ڈیفنس کے ان شہیدوں کے اہل خانہ نے جو حال ہی صیہونی حکومت کے شیطانی حملے کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہو گئے تھے، اتوار 3 نومبر 2024 کی دوپہر رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔

رہبر انقلاب نے اس موقع پر کہا کہ صیہونی حکومت سے براہ راست مقابلے میں ملک و قوم کے دفاع میں ان عزیزوں کی شہادت، نمایاں اور اہم ہے۔

انھوں نے ان شہیدوں کے مرتبے کو اعلیٰ بتاتے ہوئے کہا کہ سبھی شہداء پروردگار کے جوار میں ممتاز مرتبے پر فائز اور الہی نعمتوں سے مالامال ہیں لیکن صیہونی حکومت سے براہ راست مقابلے میں، جو اسلام کی سب سے خبیث دشمن ہے، ملک و قوم کے دفاع میں ان عزیزوں کی شہادت، نمایاں اور اہم ہے۔

آيت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے ان شہیدوں کے اہل خانہ کے لیے صبر اور دلی سکون کی دعا کی اور کہا کہ شہیدوں کے اہل خانہ کا اجر، شہیدوں سے کم نہیں ہے۔

یاد رہے کہ فوج کے ائير ڈیفنس کے کارکنوں شہید حمزہ جہاندیدہ، محمد مہدی شاہرخی فر، مہدی نقوی اور سجاد منصوری 26 اکتوبر کو ایران کی سیکورٹی کے دفاع میں صیہونی حکومت کی جانب سے فائر کیے جانے والے پروجیکٹائز کا مقابلہ کرتے ہوئے شہادت کے اعلیٰ درجے پر فائز ہوئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .