۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
تصاویر/ همایش بین المللی مبانی فقهی بیانیه گام دوم انقلاب اسلامی

حوزہ/ فقہاء گارڈین کونسل کے رکن نے کہا: بیانیہ گام دوم انقلاب (Second Phase of the Revolution) کا مقصد امت مسلمہ کی اصلاح کے لیے ایک راستہ فراہم کرنا ہے۔ اس بیانیے نے ترقی و پیشرفت کی بلندیوں تک پہنچنے کے لیے مختلف ضروری پہلوؤں کو انتہائی بہترین اور عالمانہ انداز میں بیان کیا ہے۔

حوزه نیوز ایجنسی کے مطابق، آیت الله مہدی شب‌ زنده‌ دار نے 31 اکتوبر 2024ء کو مدرسہ علمیہ امام کاظم (ع) قم میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس "مبانی فقهی بیانیه گام دوم انقلاب اسلامی" کی اختتامی تقریب میں حکومت اسلامی کی خصوصیات پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے مقام معظم رہبری کی جانب سے بیانیہ گام دوم انقلاب اسلامی (2018ء میں انقلاب اسلامی کی 40ویں سالگرہ کے موقع پر رہبر انقلاب کی جانب سے جاری کیا گیا بیانیہ جس میں انہوں نے عوام خصوصاً جوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے گذشتہ چالیس سال کی پیشرفت کو انقلاب اسلامی کی اساس پر مزید آگے بڑھانے پر تاکید کی) کے متعلق علمی کام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا: اس بیانیے کی اہمیت کے پیش نظر ضروری ہے کہ حوزہ علمیہ کے اساتذہ بھی اپنے دروس کے بعض حصے کو اس بیانیے کے قیمتی مضامین کی طرف توجہ دینے کے لیے مختص کریں۔

حوزہ علمیہ کے اساتذہ اپنے دروس کے بعض حصے کو انقلاب کے دوسرے بیانیہ کے قیمتی مضامین بیان کرنے کے لیے مختص کریں

حوزہ علمیہ کے اعلیٰ کونسل کے رکن نے مقام معظم رہبری مدظلّہ العالی کی وسیع فکری اور علمی بصیرت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: مقام معظم رہبری نوجوانی سے ہی اسلام کے مختلف پہلوؤں کو سمجھنے میں کامیاب رہے ہیں۔

انہوں نے کہا: ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ امام راحل (قدس سرہ) کے بعد اس قوم کو ایسا رہبر نصیب ہوا جس کی سربراہی میں ان شاء اللہ یہ انقلاب اپنی اعلیٰ منازل کو طے کرتے یہ پرچم حضرت ولی عصر عجل الله تعالی فرجه الشریف کے ہاتھوں میں پہنچے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .