۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حسینی بوشہری

حوزہ/ چونکہ فقہی مسائل معاشرے کے ہر فرد سے متعلق ہے اس لیے حوزہ علمیہ کو ہمیشہ آمادہ رہنے کی ضرورت ہے، ہمارا دعویٰ یہ ہے کہ حکومت اسلامی اور نظام اسلامی، امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے ظہور کی بنیاد ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ حسینی بوشہری نے قم المقدسہ میں مرکز فقہی ائمہ اطہار (ع) کے محققین کی حوصلہ افزائی کے لئے منعقدہ تقریب میں اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ عصری فقہ کے لیے وقت کا تعین کرنا ناممکن ہے، کہا: عصری فقہ ایک بہتے دریا کے مانند ہے، ہمارے بزرگوں نے اپنے دور میں جس بھی مسئلے کا سامنا کیا، اس کے مطابق جواب دیا۔

انہوں نے مزید کہا: فقہ معاصر سے مراد وقت کے تقاضوں کے مطابق فقہ کا ہونا ہے، اور یہ فقہ پیغمبر اسلامؐ اور ائمہ معصومین علیہم السلام کے زمانے میں بھی موجود تھی اور عام طور پر فقہ معاصر ہر زمانے سے متعلق ہے، ہمیں اپنے دور کے حالات کے مطابق عصری فقہ اور مطلوبہ مسائل کا جائزہ لینا چاہیے۔

انہوں نے تحقیق کی اہمیت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا: تحقیق ان اہم کاموں میں سے ایک ہے جس پر حوزہ علمیہ کے بزرگوں نے خصوصی توجہ دی اور طلباء کو گہرائی سے مطالعہ کر کے اس میدان میں کام کرنا چاہیے۔

آیت اللہ حسینی بوشہری نے کہا: ماضی کی نسبت اس دور میں فقہی موضوعات بہت زیادہ ہیں ، دور حاضر میں ہماری ترقی ہر گھنٹہ، لمحہ بہ لمحہ ہے، اس لیے حوزہ علمیہ کو کسی بھی وقت، گھنٹے اور لمحے ایک سپاہی کی طرح آمادہ رہنا چاہیے۔

انہوں نے کہا: چونکہ فقہی مسائل معاشرے کے ہر فرد سے متعلق ہیں لہذا اس سلسلے میں حوزہ علمیہ کو ہمیشہ آمادہ رہنے کی ضرورت ہے، ہمارا دعویٰ یہ ہے کہ حکومت اسلامی اور نظام اسلامی، امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے ظہور کی بنیاد ہے۔

مجلس خبرگان رہبری کے رکن نے مزید کہا: ہمیں مکتب اہل بیت(ع) کو بین الاقوامی میدان میں منتقل کرنا چاہیے، عصری فقہ کے یہ مسائل معاشرے کے تمام افراد سے متعلق ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .