۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حجۃ الاسلام والمسلمین صفائی بوشہری

حوزہ/اِمام‌ جمعه بوشہر نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ عالمی استکبار نے عوامی افکار کو خراب کرنے کیلئے ایک اہم مہم کا آغاز کیا ہے، کہا کہ عالمی استکبار اپنے مفادات کے خلاف ڈٹ جانے والے خودمختار ممالک پر حملہ کرنے کیلئے تمام ذرائع ابلاغ کو بروئے کار لاتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی بوشہر نامی شہر کے نمائندۂ ولی فقیہ اور امام جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین غلام علی صفائی بوشہری نے وزارت علوم کی جانب سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم مختلف علمی میدانوں میں آگے بڑھیں تو نمایاں ترقی حاصل کر سکتے ہیں۔

صوبۂ بوشہر ایران میں ولی فقیہ کے نمائندے نے وزارت تعلیم کے اہم اور اسٹریٹجک کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہمارا تعلیمی ادارہ؛ فن تعمیر، سائنس، علم اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کیلئے بنیادی حیثیت رکھتا ہے اور لوگوں کو تہذیب و تمدن کی تعلیم دینے اور رہنمائی کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

انہوں نے تہذیب و تمدن کے حصول کیلئے ثقافت کو اہم قرار دیا اور کہا کہ اگر ہمارے سائنسی اور ٹیکنالوجی علوم ثقافت سے خالی ہوں تو یہ نامکمل علوم کہلوائیں گے اور ہم مطلوبہ اہداف حاصل نہیں کر سکیں گے۔

امام جمعہ بوشہر نے کہا کہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ علمی مراکز سمیت ثقافتی و تربیتی مراکز پر بھی خصوصی توجہ دے، کیونکہ ماہرین تعلیم اور تربیتی مراکز، ہماری آنے والی نسلوں کی تربیت کا ضامن ہیں۔

انہوں نے طلباء کی نشوونما کیلئے تعلیمی شعبوں، علمی و ثقافتی مراکز اور تربیتی کیمپوں پر خصوصی توجہ دینے پر زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ معاشرے کیلئے کار آمد انسانوں کی علمی نشوونما اور تربیت، ایجوکیشن کمیشن کا سب سے مشکل اور پیچیدہ پروگرام ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین صفائی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ عالمی استکبار نے عوامی افکار کو خراب کرنے کیلئے ایک اہم مہم کا آغاز کیا ہے، کہا کہ عالمی استکبار اپنے مفادات کے خلاف ڈٹ جانے والے خودمختار ممالک پر حملہ کرنے کیلئے تمام ذرائع ابلاغ کو بروئے کار لاتا ہے۔

امام جمعہ بوشہر نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ عالمی استکبار نے اسلامی معاشرہ کے دینی اور قومی تشخص کو نشانہ بنایا ہے، کہا کہ دشمن کے ناپاک عزائم کا مقابلہ کرنے اور طلبہ میں شعور بیدار کرنے کے حوالے سے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا، تاکہ دشمنوں کی ناپاک سازشوں کو بروقت ناکام بنایا جا سکے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .