۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
تصاویر / مراسم روضه ایام فاطمیه در مدرسه علمیه سفیران

حوزہ/ ہمدان کے امام جمعہ نے کہا کہ آج معاشرے میں جس چیز کو فروغ دینے اور حضرت زہرا (س) کی سیرت پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے، وہ عالمی استکبار کے خلاف مقاومت اور حق کا دفاع ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایام فاطمیہ، رضاکار طالب علموں کی حالیہ فسادات میں شہادت اور شہید مولوی عبدالواحد ریگی کی یاد میں کل رات، ہمدان کے مدرسۂ علمیہ سفیران ہدایت میں اس صوبے میں نمائندہ ولی فقیہ، آیت اللہ طہ محمدی اور حجۃ الاسلام والمسلمین بطحائیان کی موجودگی میں ایک تعزیتی اجتماع منعقد ہوا۔

اس موقع پر، امام جمعہ ہمدان نے طلباء کو حضرت زہرا (س) کی زندگی سے آشنا ہونے کی ضرورت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حضرت زہرا (س) نے فدک کے خطبہ میں جن مسائل پر زیادہ تاکید کی ہے ان میں سے ایک معاشرے میں خدا کے ولی کی حاکمیت کا مسئلہ تھا۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اسلام کی نظر میں سیاست کا مطلب معاشرے میں وحی اور عقلی تدبیر ہے، کہا کہ اسلامی معاشرے میں سیاست کا مطلب یہ ہے کہ انسان معاشرے میں احکام الٰہی کے نفاذ کیلئے کوشش کرتا ہے نہ کہ اقتدار اور تسلط کے حصول کیلئے۔

صوبۂ ہمدان میں ولی فقیہ کے نمائندے نے اس بات پر تاکید کی کہ حضرت زہرا (س) نے خطبۂ فدک میں امیر المومنین (س) کو دینی رہنما کے طور پر سیاست کے میدان اور ولایت سے ہٹانے کو اسلامی معاشرہ کیلئے نقصان دہ قرار دیا ہے۔ آج معاشرے میں جس چیز کو فروغ دینے اور حضرت زہرا (س) کی سیرت پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے، وہ عالمی استکبار کے خلاف مقاومت اور حق کا دفاع ہے۔

انہوں نے حالیہ فسادات میں امن و امان کو برقرار رکھنے میں کردار ادا کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ آج مکتبِ حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے شاگردوں کا فرض ہے کہ وہ حق کا ساتھ دیں اور جہاں حق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے وہاں پر اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .