۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
نمازجمعه قم

حوزہ / ایران کے شہر قم کے خطیب جمعہ نے کہا: جب بھی علمائے کرام نے محسوس کیا کہ انہیں میدان میں آنا چاہیے تو وہ وہاں حاضر ہوئے ہیں اور استعمار اور بادشاہوں کے تاج و تخت سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، قم کے امام جمعہ آیت اللہ حسینی بوشہری نے مصلائے قدس میں منعقدہ نمازِ جمعہ کے خطبوں میں ایام فاطمیہ اور حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کی مناسبت سے تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا: اس عظیم خاتون نے اپنی مختصر سی زندگی میں ہماری آج اور کل آنے والی نسلوں کے لیے بہت سے درس دئے ہیں۔ جن میں تقویٰ، اخلاص، ایثار، سادہ زیستی اور عفت و حجاب کی حفاظت شامل ہیں۔

انہوں نے کہا: ہماری خواتین اور بچیوں کو اس بات پر توجہ دینی چاہیے کہ آج رضا خان کے مشن کو ہمارے زمانے میں مختلف دوسرے ہتھکنڈوں نے خواتین کے سروں سے چادر ہٹانے اور ہماری خواتین کو دشمن ظاہر کرنے کے لیے دہرایا ہے اور یہ چیز ہمارے معاشرے کے لیے باعثِ شرم ہے۔

حوزہ علمیہ کی سپریم کونسل کے سکریٹری نے کہا: حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی خصوصیات میں سے ایک ان کی ولایتمداری ہے۔ جس کے بارے میں وہ فرماتی ہیں کہ "اے علی (ع)!میری روح و جان آپ پر قربان ہو"۔

خطیب جمعۂ قم نے کہا: دشمن جانتا ہے کہ جب تک علماء عوام کے ساتھ اور عوام علماء کے ساتھ ہیں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ اسی وجہ سے وہ اس تعلق کو ختم کرنے کی کوشش میں ہے لیکن ہم دشمن کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ "آزمائے ہوئے کو آزمانا بہت بڑی غلطی ہے لہذا ہمارے لوگوں اور رہبرِ معظم کا امتحان نہ لو ورنہ آپ کو مزید محکم اور تباہ کن جواب ملے گا"۔

انہوں نے کہا: جب بھی علمائے کرام نے محسوس کیا کہ انہیں میدان میں آنا چاہیے تو وہ وہاں حاضر ہوئے ہیں اور استعمار اور بادشاہوں کے تاج و تخت سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑا۔

قم کے امام جمعہ نے کہا: اسٹوڈنٹس کو معلوم ہونا چاہیے کہ دشمن کا مقصد ہماری آزادی اور استقلال کا خاتمہ ہے اور وہ چاہتا ہے کہ آپ اس چیز کو فروغ دینے والے بنیں اور ان کی مصنوعات کو استعمال کریں اور اس ملک سے علم و سائنس اور ٹیکنالوجی کی پیداوار کو روک دیا جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .