جمعہ 7 فروری 2025 - 12:25
انقلاب اسلامی نے شیعہ فقہ میں سماجی اور اسلامی حکومتی نقطۂ نظر کو چار چاند لگا دئے

حوزہ/ حضرت آیت اللہ مکارم شیرازی نے کہا: انقلاب اسلامی کی کامیابی نے شیعہ فقہ میں پوشیدہ سماجی اور حکومتی نقطہ نظر کو مزید واضح کر دیا۔  انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد فقہاء نئے فقہی میدانوں میں داخل ہوئے اور معاشرے کی ضروریات کا جواب دینے لگے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حضرت آیت اللہ مکارم شیرازی نے انقلاب اسلامی کی سالگرہ کے موقع پر "ایران کے اسلامی انقلاب کا فقہ و اصول کی توسیع میں کردار" کے عنوان سے ایک تحریر لکھی ہے۔

انہوں نے کہا: حضرت امام خمینی (رح) کی رہبری میں انقلاب اسلامی ایران برپا اور کامیاب ہوا، جو معاشرے میں نئے فقہی اور اجتماعی مسائل کا بھی متقاضی تھا۔

اس شیعہ مرجع تقلید نے کہا: ایک فقیہ کی رہنمائی میں اسلامی قوانین کے مطابق معاشرے کا نظم و نسق چلانے سے نئے مسائل نے بھی جنم لیا، اس کے نتیجے میں نئی ضروریات ابھریں، جن کا حکومت اسلامی کو سامنا اور ان کا حل پیش کرنا پڑا۔

انہوں نے مزید کہا: فقہاء کے ان مسائل کو اسلامی احکام کے مطابق ڈھالنے پر غور کیا۔ ان مسائل کے حل نے فقہ کی ترقی اور اس کی اعلیٰ صلاحیتوں کے انکشاف کو فروغ دیا۔

آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی نے کہا: انقلاب اسلامی نے شیعہ فقہ میں سماجی اور اسلامی حکومتی نقطۂ نظر کو چار چاند لگا دئے چونکہ ان تمام عوامل نے گزشتہ چند دہائیوں میں حوزہ علمیہ اور فقہا کو ان امور میں مشغول کر دیا اور یوں فقہ اور اصولِ فقہ کے دائرہ کار میں ان ضروریات کے مطابق نمایاں توسیع ہوئی۔

نوٹ: حوزہ نیوز کے قارئین اس مقالہ کے مکمل متن (فارسی میں) کے مطالعہ کے لئے حوزہ نیوز کی فارسی ویب سائٹ پر رجوع کر سکتے ہیں۔

https://hawzahnews.com/xdrWJ

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha