۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
ہفتہ تحقیق قم

حوزہ/مجتمع امین قم (غدیر ہال )میں ہفتہ تحقیق کی مناسبت سے شعبہ تحقیق کے فعال محققین کی تجلیل کے عنوان سے ایک پروگرام منعقد ہوا اور اس پروگرام میں تحقیق سے وابستہ شخصیات کی تجلیل کی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مجتمع امین قم (غدیر ہال )میں ہفتہ تحقیق کی مناسبت سے شعبہ تحقیق کے فعال محققین کی تجلیل کے عنوان سے ایک پروگرام منعقد ہوا اور اس پروگرام میں تحقیق سے وابستہ شخصیات کی تجلیل کی گئی۔

تحقیق صرف علمی کام نہیں،بلکہ انبیاء وائمہ (ع) کے اہداف کی تکمیل کا ذریعہ ہے: حجت الاسلام یوسفی

تجلیلی پروگرام سے ڈاکٹر حنیف مطہری نے محققین کی نمائندگی کرتے ہوئے مجتمع عالی فقہ کی تحقیقی خدمات کو بے مثال قرار دیا۔

استاد المصطفٰی حجۃالاسلام یوسفی نے کہا کہ تحقیق صرف علمی کام نہیں،بلکہ انبیاء وائمہ کے اہداف کی تکمیل کا ذریعہ ہے۔اس لیے ایسی تحقیقات سامنے لائیں، جوآج کے اس پروپیگنڈوں کے جواب میں مکتب اہل بیت کی ترجمانی اور دفاع کرسکیں اس مکتب میں حضرت زہرا سلام اللہ علیہا جیسی شخصیات ہیں، جو اس مکتب کے کامل نمونے اور دوسروں کی تربیت کرنے والی ہستیاں ہیں۔

تحقیق صرف علمی کام نہیں،بلکہ انبیاء وائمہ (ع) کے اہداف کی تکمیل کا ذریعہ ہے: حجت الاسلام یوسفی

انہوں نے شہید قاسم سلیمانی کی برسی کی مناسبت سے تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مکتب ساز میں نمایاں کردار ادا کرنے والے افراد میں حاج قاسم سلیمانی بھی ایک نمونہ ہے کہ جس نے اس دور میں معجزانہ کام انجام دیئے، لہٰذا ہمارے اہل قلم ومحققین کواپنی تحقیقات میں ان مکتب ساز شخصیات کے اہداف کی جانب توجہ رکھناچاہیے۔

المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شعبہ تحقیق کے سربراہ جناب قلی زادہ نے کہا کہ مجتمع عالی فقہ کے مسئولین کی علمی خدمات قابل فخر ہیں۔

تحقیق صرف علمی کام نہیں،بلکہ انبیاء وائمہ (ع) کے اہداف کی تکمیل کا ذریعہ ہے: حجت الاسلام یوسفی

مجتمع عالی فقہ کے شعبہ تحقیق کے سربراہ حجۃ الاسلام نیکخو نے پچھلے ایک سال کی تحقیقاتی رپورٹ اور آئندہ مزید بہتری کے لیے شعبہ تحقیق کے منصوبوں سے آگاہ کیا۔

مجتمع عالی فقہ کے سربراہ حجۃالاسلام تلخابی نے تمام مسئولین کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ تحقیق ایک مقدس کام ہے جو بامقصد ہونا چاہیے اس لیے گام دوم پر بین الاقوامی کانفرنس مجتمع کی جانب سے رکھی ہے۔ یہ علمی، تحقیقی، بصیرتی اور انقلابی موضوع ہے۔جو اس وقت معاشرے کی ضرورت بھی ہے، لہٰذا محققین اس فرصت سے استفادہ کریں۔

تحقیق صرف علمی کام نہیں،بلکہ انبیاء وائمہ (ع) کے اہداف کی تکمیل کا ذریعہ ہے: حجت الاسلام یوسفی

پروگرام کے آخر میں مختلف اساتیذ، علمی انجمنوں کے سربراہان اور محققین کی تجلیل ہوئی اور انہیں لوح تقدیر سے نوازا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .