۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مدرسہ الولایہ قم

حوزه/ جامعہ المصطفیٰ العالمیہ کے کیمپس امام خمینی (رح) میں جاری ہفتۂ تحقیق، دوسرے روز بھی مدرسہ الولایہ قم کے طلاب و اساتید اور منتظمین کی خصوصی توجہ کا مرکز بنا رہا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ المصطفیٰ العالمیہ کے کیمپس امام خمینی (رح) میں جاری ہفتۂ تحقیق، دوسرے روز بھی مدرسہ الولایہ قم کے طلاب و اساتید اور منتظمین کی خصوصی توجہ کا مرکز بنا رہا۔

واضح رہے ایران بھر میں دسمبر کے دوسرے ہفتے کو ہفتۂ تحقیق کے عنوان سے منایا جاتا ہے۔

ہفتۂ تحقیق کی تقریب میں مدرسہ الولایہ کی علمی اور تحقیقی سرگرمیاں

رپورٹ کے مطابق، آج کتاب ”سلوک در مکتب سلیمانی“ کی تقریب رونمائی تھی جس میں کتاب ہذا کے مصنف حجت الاسلام ڈاکٹر محمد جواد اور مترجمین حجت الاسلام سید ضیغم ہمدانی، حجت الاسلام سید علی جواد ہمدانی اور انسٹیٹیوٹ آف سائنٹیفک انٹریکش کے ہیڈ ڈاکٹر معید کاشی زادہ نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر، مذکورہ کتاب کے مصنف نے مختصر خطاب کرتے ہوئے کتاب کی تصنیف و ترجمہ کو لطف الہٰی اور خدا کی خاص توفیق قرار دیا۔

جامعہ المصطفیٰ العالمیہ کے تعلیم و تربیت کے سربراہ نے مدرسہ الولایہ کے تحقیقی و تعلیمی کاموں کو خصوصی طور پر سراہتے ہوئے کہا کہ اتنی کم مدت میں قم المقدسہ کے اندر، المصطفیٰ کے تحت چلنے والا دینی مدرسہ، الولایہ کی علمی اور تحقیقی سرگرمیاں قابلِ قدر ہیں۔

یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ ہفتۂ تحقیق کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں مدرسہ الولایہ کے تمام منتظمین بشمول سربراہ محترم حجت الاسلام شیخ زوار حسين جعفری، شعبۂ تعلیم و تربیت کے سربراہ حجت الاسلام سید اصغر رضا نقوی، شعبۂ تحقیق کے سربراہ حجت الاسلام شیخ محمد علی فضل، شعبۂ ثقافت کے سربراہ حجت الاسلام علی اظفر ہاشمی اور طلاب نے کثیر تعداد میں شرکت کر کے علم دوست اور شہداء کے حقیقی وارث ہونے کا ثبوت پیش کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .