۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
دیدار تولیت آستان قدس رضوی با آیت الله سعیدی

حوزہ/ حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے متولی نے کہا: ہماری تحقیقیں بازاری نہ ہوں، بلکہ الہی اور خدائی ہوں، خدا وند متعال اور اہل بیت علیہم السلام کی توقعات پر پوری اتریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ سید محمد سعیدی نے حرم مطہر حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا میں علامہ طباطبائیؒ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی کتابوں کی نقاب کشائی کی تقریب میں کہا:عزاداری اہل بیت علیہم السلام کے سلسلے میں منعقد پروگراموں میں اہل بیتؑ کے کردار اور تاثیر کی بات جانی چاہئے، کیونکہ اہل بیتؑ نے اپنے زمانے اور وقت کے مطابق عمل کیا لیکن ان کا ہدف عام تھا اور ہر زمانے کے لئے تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اہل بیت علیہم السلام کے طرز عمل کی پیروی کرتے ہوئےتحقیق انجام دینا چاہئے اور زمان حاضر کے اعتبار سے نتیجہ اخذ کرنا چاہئے، ہماری تحقیقیں حرم، زائرین اور مجاورین حرم کو مد نظر رکھتے ہوئے انجام پائیں۔

حرم حضرت معصومہ قم سلام اللہ علیہا کے متولی نے کہا:ایک متولی ہونے کے ناطے ہماری گردن پہ بہت سنگین ذمہ داریاں عاید ہوتی ہیں، لہذا خواتین کو لے کر حرم مطہر کی جانب سے تحقیقات انجام دی جائیں اور اس سلسلے میں کسی بھی طرح کی کوتاہی نہیں ہونی چاہئے۔

آیت اللہ سعیدی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ خدا چاہتا ہے کہ حرم حضرت معصومہ (ع) جیسے مقدس مقامات پر ذکر الہی کیا جائے، کہا: ہماری تحقیقیں بازاری نہ ہوں، بلکہ الہی اور خدائی ہوں، اور خدا وند متعال اور اہل بیت علیہم السلام کی توقعات پر پوری اتریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .