۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
سید محمد سعیدی

حوزہ/ انہوں نے کہا: عراق، شام، لبنان اور دیگر اسلامی ممالک کے عوام کی مشکلات کے تئیں اسلامی جمہوریہ ایران اپنی ذمہ دار محسوس کرتا ہے اور اگر انہیں خطرہ لاحق ہوا تو ایران اس کے حل کے لیے اقدامات کرے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ سید محمد سعیدی نے شام کے علماء، مبلغین اور حوزات علمیہ کے ذمہ داروں کے ایک وفد وفد سے حرم معصومہ قم سلام اللہ علیہا میں ملاقات کی۔

انہوں نے شہادت امام باقر علیہ السلام پر تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا:اس زمانے میں ہمارا سب سے اہم وظیفہ یہ ہے کہ اہل بیت علیہم السلام کے فرامین کی معرفت حاصل کریں اور موجودہ حالات میں ان اقوال و فرامین کے مطابق عمل کریں۔

انہوں نے کہا: موجودہ دور میں ایران کا نظام ایک ایسا نظام ہے جو صرف ایران کی سرحدوں تک محدود نہیں ہے، بلکہ اس کا پیغام عراق، شام، لبنان اور دیگر ممالک تک پہنچ چکا ہے، عراق، شام، لبنان اور دیگر اسلامی ممالک کے عوام کی مشکلات کے تئیں اسلامی جمہوریہ ایران اپنی ذمہ دار محسوس کرتا ہے اور اگر انہیں خطرہ لاحق ہوا تو ایران اس کے حل کے لیے اقدامات کرے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .