۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
سید محمد سعیدی

حوزہ / حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے متولی نے کہا: کرونا کے خلاف جنگ میں صحت اور طبی عملے نے عوام اور نظام اسلامی کے لیے جام شہادت نوش کیا اور آج جب تقریباً ڈھائی سال بعد اسپتال میں داخل ہونے والے کرونا کے مریضوں کی تعداد میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے تو ہم فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ الحمد للہ اس جہادِ سلامت کے میدان سےکامیاب ہو کر نکلے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے متولی آیت اللہ سید محمد سعیدی نے حالیہ ہفتوں کے دوران شہر مقدس قم میں داخل ہونے والے کرونا پازیٹو مریضوں کی تعداد میں نمایاں کمی پر "قم یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز" کی کوششوں کو سراہا ہے۔

انہوں نے کہا: اس شہر میں بدنام زمانہ کرونا وائرس کے پھیلنے کے آغاز سے ہی صوبہ قم کے صحت اور علاج کے عملے نے اس بیماری کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اپنے عزم و ارادہ میں اس وائرس سے مقابلہ میں بھی کسی قسم کی کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی۔

امام جمعہ قم نے کہا: کرونا کے خلاف جنگ میں صحت اور طبی عملے نے عوام اور نظام اسلامی کے لیے جام شہادت نوش کیا اور آج جب تقریباً ڈھائی سال بعد اسپتال میں داخل ہونے والے کرونا کے مریضوں کی تعداد میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے تو ہم فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ الحمد للہ اس جہادِ سلامت کے میدان سےکامیاب ہو کر نکلے ہیں۔

حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے متولی نے کرونا کے خلاف جنگ میں مراجع عظام تقلید کی جانب سے صحت و نگہداشت کی ضرورت اور اس میں عوام کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا: تمام افراد کرونا کے خلاف جنگ میں قم یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔ میں بھی اپنی ذمہ داری سمجھتا ہوں کہ کرونا کے خلاف جنگ میں صحت اور طبی عملے کی زحمات کا شکریہ ادا کروں۔

قابل ذکر ہے کہ قم یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے اعدادوشمار اور معلومات کے مطابق گزشتہ چند دنوں میں صوبہ قم کے ہسپتالوں میں داخل ہونے والے کرونا پازیٹو مریضوں کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے اور آج 25 جون سمیت کئی دنوں سے کرونا پازیٹو مریضوں کی تعداد صفر رہی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .