۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
دارالشفاء امام (ع) حرم امام رضا(ع)

حوزہ/ دارالشفاء امام (ع) سے حرم امام رضا(ع) کے تمام زائرین اور مجاورین واقف ہیں،آستان قدس رضوی کا یہ طبی مرکز حرم امام رضا(ع) کے قرب میں واقع ہے اور نصف صدی سے زیادہ پرانا ہے جس میں چوبیس گھنٹے زائرین و مجاورین کوطبی خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آستان قدس رضوی کے میڈیکل انسٹیٹیوٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حرم امام رضا(ع) کے قرب میں واقع دارالشفاء امام (ع) کی نصف صدی سے زیادہ فعالیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس طبی مرکز میں زائرین کو اعلیٰ معیار کی طبی خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔

حرم امام رضا (ع) سے منسوب پانچ سوسالہ پرانے طبی مرکز کا تعارف

ڈاکٹر مہدی سلطانی فر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً چار مہینے سے حضرت امام علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام سے منسوب اس انسٹیٹیوٹ بالخصوص دارالشفاء امام (ع) میں خدمت کرنے کی سعادت نصیب ہوئی ہے ،اس طبی مرکز میں اس وقت پانچ سو سے زائد اعزازی اور سرکاری نرسزز اور کمپاونڈرز خدمات انجام دے رہے ہیں۔

حرم امام رضا (ع) سے منسوب پانچ سوسالہ پرانے طبی مرکز کا تعارف

انہوں نے دارالشفاء امام کے مختلف شعبہ جات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس طبی مرکز میں ۲۴ گھنٹے مریضوں کے علاج اور معائنہ کے لئے ڈاکٹرز موجودہوتے ہیں البتہ اسپیشلسٹ ڈاکٹرز فقط دو شفٹوں کی صورت میں صبح اور عصر خدمات انجام دیتے ہیں۔

ڈاکٹر سلطانی فر نے دندان سازی،لیبارٹری،ریڈیالوجی اور ایمرجنسی کے شعبہ جات کو دارالشفاء امام (ع) کے چند اہم شعبوں کے عنوان سے ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ماہ صفر کے آخری عشرے جیسے خاص مواقع پر دارالشفاء امام (ع) میں روزانہ ۱۶ ہزار سے زیادہ مریضہ مراجعہ کرتے ہیں جن کا ڈاکٹرز کے ذریعہ معاینہ کیا جاتا ہے ۔

حرم امام رضا (ع) سے منسوب پانچ سوسالہ پرانے طبی مرکز کا تعارف

متبرک مقامات پر ایمرجنسی سروسز

آستان قدس رضوی کے میڈیکل انسٹیٹیوٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر نے بتایا کہ فی الحال حرم امام رضا علیہ السلام میں خواتین اور مردوں کے لئے دوالگ الگ شعبوں کی صورت میں ۱۰ مستقل ایمرجنسی اسٹیشنز اورایک عارضی ایمرجنسی میڈیکل سینٹر ہے جس میں مریضوں کو ایڈمٹ کرنے کے لئے آٹھ بیڈموجود ہیں ،جہاں ہنگامی بنیادوں پر مریضوں کو طبی خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔

گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اگر مریض کو ہنگامی طبی خدمات کی ضرورت ہو تو حرم امام رضا(ع) کا ایمرجنسی میڈیکل اسٹاف کم سے کم وقت میں مریض تک پہنچ کر ابتدائی طبی اقدامات انجام دیتا ہے اور پھر ضرورت کی صورت میں مریض کو مزید طبی خدمات فراہم کرنے کے لئے طبی وسائل سے لیس مراکز میں منتقل کیا جاتا ہے ۔

حرم امام رضا (ع) سے منسوب پانچ سوسالہ پرانے طبی مرکز کا تعارف

ڈاکٹر سلطانی فر نے بتایا کہ مخصوص دنوں اور مناسبتوں پرحرم امام رضا(ع) میں ایمرجنسی طبی مراکز کی تعداد بڑھا کر ۲۵ کر دی جاتی ہے نیز ان ایّام میں پچاس میڈیکل ٹیمیں حرم امام رضا(ع) کے مختلف حصوں میں تقسیم ہوجاتی ہیں تاکہ زائرین و مجاورین کو جلد از جلد اور بہتر سے بہتر خدمات فراہم کی جا سکیں۔

انہوں نے بتایا کہ فی الحال دو ایمبولینسیں مریضوں کو ہنگامی طبی مراکز تک پہنچانے کے لئے موجود ہیں البتہ مخصوص دنوں اور مناسبتوں پر ان کی تعداد۹ عدد تک بڑھا دی جاتی ہے ۔

آستان قدس رضوی کے میڈیکل انسٹیٹیوٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ حرم امام رضا علیہ السلام کا یہ ادارہ مخصوص ایّام میں ضرورت کے مطابق میڈیکل اسٹاف،طبی سہولیات اور طبی ساز و سامان بڑھا دیتا ہے اور سال کے عام دنوں میں میڈیکل اسٹاف کی تعداد اتنی ہوتی ہے کہ مریضوں کو بہترین طریقے سے طبی خدمات فراہم کی جا سکتی ہیں۔

حرم امام رضا (ع) سے منسوب پانچ سوسالہ پرانے طبی مرکز کا تعارف

حرم امام رضا(ع) میں تعینات نرسوں کو خراج تحسین

ڈاکٹر سلطانی فر نے علاج و معالجہ کے دوران نرسوں کے کردار کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ طبی مراکز میں سب سے زیادہ کام نرسیں کرتی ہیں اس لئے میں دنیا بھرکی نرسزز بالخصوص حرم امام رضا(ع)میں تعینات نرسوں کا تہہ دل سے شکرگزار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا میڈیکل اسٹاف دل و جان سے خدمت کرتا ہے ،بعض اوقات لگاتار دن رات شفٹوں کی صورت میں کام کرتا ہے ،درحقیقت انہوں نے اپنے آپ کو حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے زائرین کی خدمت کے لئے وقف کر رکھا ہے اور میں خود اس محنتی طبی عملے سے سیکھتا ہوں کہ کس طرح مجھے امام رضا علیہ السلام کے لئے کام کرنا چاہئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .