۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
آیت اللہ مظاہری

حوزہ / حضرت آیت اللہ مظاہری نے اصفہان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنس کے چانسلر سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے طبی عملے کو حضرت زینب (س) کی ولادت اور یوم نرس کی مبارکباد پیش کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ،ایران کے شہر  اصفہان سے، حضرت آیت اللہ العظمی مظاہری نے ، آج حضرت سیدہ زینب کبری سلام اللہ علیہا کی ولادت با سعادت اور یوم نرس کی مناسبت سے، اصفہان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنس کے چانسلر سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے ، تمام نرسوں اور صحت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے دیگر اراکین کو اس عظیم عید کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ کورونا وائرس کی بیماریوں سے نمٹنے اور مریضوں کی دیکھ بھال میں گذشتہ ایک سال کے دوران ڈاکٹروں اور نرسوں کے عظیم کردار کو بہت بڑی قربانی قرار دیا۔

اس عظیم مرجع تقلید نے مزید کہا کہ ملت اسلامیہ ایران کے تمام نرسوں اور طبی و صحت کے عملے کے دیگر اراکین کی مخلصانہ کاوشوں کی قدردانی کرتی ہے اور ہم سب ان کی سلامتی ، خوشی اور مسرت کے لئے دعا گو ہیں اور ان کی قربانیوں کی قدردانی کرتے ہیں۔

اصفہان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنس کے چانسلر نے بھی آیت اللہ العظمی مظاہری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عظیم مرجع تقلید کی توجہ اور دعا نرسوں اور شعبہ صحت سے وابستہ دیگر ممبروں کے لئے حوصلہ افزائی اور امید کا باعث قرار دیا۔

یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت کو یوم نرس کے طور پر منایا جاتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .