حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، حضرت آیت اللہ العظمی صافی گلپائیگانی کی طرف سے آسٹریا کی آئینی عدالت کے سربراہ کے نام بھیجے گئے تشکر نامے کا متن مندرجہ ذیل ہے۔
بسم الله الرحمن الرحیم
آسٹریا کی آئینی عدالت کے معزز سربراہ محترم ڈاکٹر کرسٹوف گربینورٹر
السلام علیکم!
انسانی فطری وقار ، خداوند متعال کی طرف سے ہر رنگ ، زبان ، ثقافت اور جغرافیہ کے انسانوں کو عطا کردہ شئی ہے یہ وقار ہمیشہ تسلّط کے نظاموں کے ذریعے پامال ہوتا رہا ہے۔
کسی بھی معاشرے کے تعلیم یافتہ افراد اور عدلیہ انسانی حقوق کے تحفظ اور انصاف کے انتظام کرنے کے ساتھ حکومتوں کو کنٹرول کرنے میں بھی سب سے بڑا کردار ادا کرتے ہیں۔ ان کا مختلف اقوام،ثقافتوں ،مذہبی رسوم و رواج اور عقائد کے خلاف جبر و استبداد کے خلاف ہونے والی ناانصافیوں کو روکنے کا کردار ہوتا ہے۔
آسٹریا کی آئینی عدالت کا صحیح اقدام اور خاص طور پر آپ کے ملک کے مسلمانوں کے عقیدتی حق کو محسوس کرنے اور حجاب پر عائد جابرانہ فیصلے کو منسوخ کرنے کے لئے خصوصاً جناب عالی اور دیگر عدلیہ کے ججوں کا منصفانہ کردار عالم اسلام کے مسلمانوں اور دین ابراہیمی کے دانشمند علماء کی خوشی اور مسرت کا باعث بنا ہے۔
میں آسٹریا کے مسلمانوں کے حق میں آپ کے قابل احترام انسان دوست اور منصفانہ اقدام پر شکریہ ادا کرتا ہوں اور آپ کی مزید کامیابی کا آرزومند ہوں۔
لطف الله صافی
حوزہ علمیہ _قم
ایران
4 جمادی الاولی 1442 ہجری قمری
19دسمبر 2020ء
آپ کا تبصرہ