حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہئیت آل عبا علیہم السلام طلاب حوطو مقیم قم کے زیر اہتمام حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے قم المقدسہ کی معروف درسگاہ مدرسہ حجتیہ میں ایک عظیم الشان سمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جسمیں مختلف شخصیات نے شرکت کی اور یہ پروگرام براہ راست سوشل میڈیا کے ذریعے نشر کیا گیا۔
آخر میں صدر ہئیت آل عبا علیہم السلام حجت الاسلام شیخ مھدی طاہری نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
پروگرام کے آخر میں سابق صدر ہئیت آل عبا علیہم السلام حجت الاسلام شیخ احمد علی صالحی و سرپرست ہئیت آل عبا علیہم السلام حجت الاسلام شیخ محمد علی فاضلی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے انہیں لوح تقدیر سے نوازا گیا۔