۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
بخش بهمن

حوزہ/ ایران کے جوہری سائنسدان شہید فخری زادہ کی یاد میں شہر ابرکوہ کے نواحی علاقے بہمن میں امام جمعہ کے دفتر میں ایک ورچوئل نشست منعقد ہوئی۔ جس میں محدود تعداد میں حکومتی عہدیداروں اور لوگوں نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شہر بہمن کے امام جمعہ و الجماعت حجت الاسلام والمسلمین رضا علی زادہ نے شہید فخری زادہ کی یاد میں اس ورچوئل نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: شہید فخری زادہ جیسی شخصیت کے لیے شہادت ان کی خدمات اور زحمتوں کی پاداش ہے اور اس جیسی شخصیات کے لئے شہادت کے علاوہ کوئی دوسری موت سزاوار نہیں تھی۔

انہوں نے مزید کہا:شہید فخری زادہ نے اپنی بابرکت عمر میں بہت زیادہ پرخلوص خدمات انجام دیں۔ جوہری خدمات اور کرونا ٹیسٹ کے لئے کٹ کی تیاری شہید بزرگوار کی خدمات میں سے ہیں۔

حجت الاسلام علی زادہ نے کہا: دشمن کے ان جرائم کا مقصد اسلامی جمہوریہ ایران کی علمی اور تحقیقی سرگرمیوں کو روکنا ہے۔

شہر بہمن کے امام جمعہ نے آخر میں کہا: شہید فخری زادہ  کی شہادت کے بعدمختلف دشمن عناصر  ایران کے خلاف  پروپیگنڈہ کرنے میں مصروف ہو گئے کہ ایران کی انٹیلی جینس بہت کمزور ہے۔ جبکہ شہید فخری زادہ کو شہید کرنے کے لیے دسیوں مغربی، عبری اور عربی ایجنسیاں  کام کر رہی تھی۔جس سے ایران کی طاقت اور قوت کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .